ETV Bharat / business

Mukesh Ambani Talks of Leadership Transiton : مکیش امبانی کا ریلائنس گروپ کی سربراہی سے سبکدوشی کا ارادہ

مکیش امبانی نے پہلی بار ریلائنس کی جانشینی پر بات کی Mukesh Ambani Talks of Leadership Transiton اور کہاکہ نئی نسل قیادت کے لیے تیار ہے۔ آکاش، ایشا اور اننت ہم سے بہتر کام کر رہے ہیں۔

mukesh-ambani-talks-of-leadership-transition-at-reliance-wants-to-accelerate-the-process
مکیش امبانی کا ریلائنس گروپ کی سربراہی سے سبکدوشی کا ارادہ
author img

By

Published : Dec 29, 2021, 8:05 PM IST

ریلائنس گروپ کے سربراہ مکیش امبانی نے اپنے والد دھیرو بھائی امنانی کے یوم پیدائش کے موقع پر کہا کہ' اپنے کاروبار میں قیادت Mukesh Ambani Talks of Leadership Transiton کی تبدیلی کا عندیہ دیا ہے۔ مکیش امبانی نے کہا ہے وہ تجربہ کار معاونین کے ساتھ مل کر نوجوان نسل کو باگڈور سونپنے کے عمل میں تیزی لانے کے خواہاں ہیں۔

امبانی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اس بڑے موقع کا فائدہ اٹھائیں اور ریلائنس کی مستقبل کی ترقی کی بنیاد رکھیں۔ ریلائنس کا آغاز ٹیکسٹائل کمپنی کے طور پر ہوا۔ اب مختلف کاروبار سے وابستہ ہیں۔ اس کا آئل ٹو کیمیکل کمپنی اب ریٹیل، ٹیلی کام، ای کامرس جیسے شعبوں میں نمبر ون بن گئی ہے۔ اس کی مصنوعات ہر روز لوگوں کی زندگیوں کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے توانائی کے کاروبار کو مکمل طور پر از سر نو تشکیل دیا ہے۔ ریلائنس اب صاف اور گرین توانائی اور مواد میں عالمی قیادت کے لیے تیار ہے۔ ہمارے قدیم ترین کاروبار کی یہ تبدیلی ہمیں ریلائنس کے لیے ترقی کا سب سے بڑا انجن فراہم کرے گی۔

امبانی کا بیان لسٹیڈ کمپنیوں میں چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدوں کو الگ کرنے کے لیے SEBI کی اپریل 2022 کی آخری تاریخ سے پہلے آیا ہے۔ مارکیٹس ریگولیٹر SEBI نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے اپنے نئے اصولوں کی تعمیل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کی ہے۔

64 سالہ امبانی نے 2002 میں اپنے والد کی موت کے بعد ریلائنس کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا تھا۔ ان کے تین بچے، آکاش، ایشا اور اننت ریلائنس کے ٹیلی کام، ریٹیل اور توانائی کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ ان میں سے کوئی بھی ریلائنس کے بورڈ میں نہیں ہے، لیکن وہ کمپنی کے کلیدی ورٹیکل میں ڈائریکٹر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ آکاش، ایشا اور اننت اگلی نسل کے لیڈر بن کر ریلائنس کو مزید بلندیوں پر لے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.