ETV Bharat / business

مکیش امبانی، اب ایشیاء کے امیر ترین شخص نہیں!

author img

By

Published : Mar 10, 2020, 6:05 PM IST

چین میں ای کامرس کی بنیاد ڈالنے والی کمپنی 'علی بابا گروپ' کے بانی و ایگزیکٹو چیئرمین جیک ما 44.5 ارب ڈالر کے ساتھ ایشیا کے سب سے امیر ترین شخص بن گئے۔

Mukesh Ambani no longer Asia's richest, on oil price fall
مکیش امبانی ایشیاء کے امیر ترین شخص نہیں رہے

بھارتی صنعتکار اور ریلائنس انڈسٹری کے مالک مکیش امبانی اب ایشیاء کے امیر ترین شخص نہیں رہے۔ اب ایشیاء کے سب سے بڑے امیر ترین شخص چینی صنعتکار علی بابا گروپ ہولڈنگ لمیٹیڈ کے بانی جیک ما بن گئے ہیں'۔

Mukesh Ambani no longer Asia's richest, on oil price fall
جیک ما 44.5 ارب ڈالر کے ساتھ ایشیا کے سب سے امیر ترین شخص بن گئے

تیل کی قیمتوں میں بھاری گرواٹ کے ساتھ عالمی منڈی میں بھی شدید کمی کے بعد بھارت کے سب سے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی مالیت 5.8 ارب ڈالر گھٹ گئی جس کے بعد وہ ایشیاء کے سب سے امیر شخص کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے۔ اس فہرست میں چینی صنعتکار علی بابا گروپ کے مالک جیک ما اول مقام پر ہیں۔

مطلب جیک ما اب 44.5 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ ایشیاء کا سب سے بڑا سرمایہ دار بن گیا ہے، جو مکیش امبانی کی دولت سے 2.6 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔

عالمی سطح پر ارب پتی افراد کے اعداد و شمار رکھنے والے ادارے 'بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس' کے مطابق چینی صنعتکار جیک ما 44.5 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ ایشیاء کے سب سے بڑے سرمایہ کار بن گئے ہیں جبکہ بھارت کے مکیش امبانی دوسرے پائیدان پر ہیں۔

واضح رہے کہ پیر کے روز سعودی عرب اور روس کے مابین تیل کی قیمتوں پر ہونے والی جنگ کی وجہ سے، بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں سنہ 1991 کے بعد سب سے کمی ریکارڈ کی گئی۔ بین الاقوامی منڈی میں کمی کی وجہ سے پیر کو ریلائنس کے حصص میں 12 فیصد سے زیادہ کمی واقع ہوئی ہے جو سنہ 2009 کے بعد سب سے بڑی گراوٹ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.