ETV Bharat / business

ریلائنس رائٹس شیئرز الاٹمنٹ، پبلک شیئرہولڈرز کو 19.74کروڑ، امبانی کنبہ کو 17.6لاکھ شیئر - ril rights issue mukesh ambani gets 5.52 lakh shares

ممبئی: ٹائکون اور ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) کے صدر مکیش امبانی کو کمپنی کے رائٹ ایشو کے تحت 5.52 لاکھ شیئر الاٹ ہوئے ہیں۔

Mukesh Ambani gets 5.52 lakh shares in RIL rights issue; co allocates shares

author img

By

Published : Jun 11, 2020, 8:38 PM IST

آر آئی ایل کا 53124کروڑ روپے کا رائٹ ایشو 20 مئی کو کھلا تھا اور تین جون کو بند ہوا تھا۔

کمپنی کی طرف سے ریگولیٹری باڈی کو دی گئی اطلاع میں بتایا گیا کہ مکیش کے پاس اب کمپنی میں 80.52 لاکھ یا مجموعی شیئروں کا صفر اعشاریہ 12 فیصد ہوگئے ہیں۔ رائٹ ایشو سے پہلے مکیش کے پاس کمپنی میں 75 لاکھ شیئر تھے۔

مکیش کی بیوی نیتا، بیٹی ایشا اور بیٹوں آکاش اور اننت امبانی ہر ایک کو 5.52لاکھ شیئر رائٹ ایشو کے تحت الاٹ ہوئے ہیں اور ہر ایک کے پاس اب آر آئی ایل کے مجموعی شیئروں کے صفر اعشاریہ 12 فیصد ہوگئے ہیں۔

پروموٹر گروپ کو رائٹ ایشو کے تحت کل ملاکر 22.5 کروڑ شیئر دئے گئے ہے۔ اس کے بعد آر آئی ایل میں پرموٹرز کی شیئرہولڈنگ پہلے کے 50.07 فیصد سے معمولی بڑھ کر 50.29فیصد ہوگئی ہے۔

دوسری طرف عوامی حصہ داری معمولی کم ہوکر 49.93 فیصد سے 49.71 فیصد رہ گئی۔

ریلائنس کے تین دہائی میں پہلی بار آئے سب سے بڑے ایشو کو سائز سے زیادہ 84000 کروڑ روپے کی بولیاں ملی تھیں۔ ایشو 1.60گنا سبسکرائب ہوا تھا۔ ایشو کے تحت پندرہ شیئر پر ایک شیئر کی پیشکش کی گئی تھی۔

پبلک سیکٹر کی کمپنی لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا کو رائٹ ایشو میں دو کروڑ شیئر ملے ہیں اور اس کے پاس مجموعی طورپر 37.18 کروڑشیئر ہوگئے۔ یہ کمپنی کی چھ فیصد اکویٹی کے برابر ہیں۔

رائٹ ایشو کے تحت دس روپے قیمت کا شیئر 1247روپے پریمیم کے ساتھ 1257روپے میں دیا گیا ہے۔ ا سکے لئے 25فیصد رقم درخواست کے ساتھ اور اتنی ہی اگلے برس مئی اور باقی پچاس فیصد نومبر میں ادا کرنی ہے۔

آر آئی ایل نے کہاکہ گیارہ جون کو رائٹ ایشو کے تحت 422626895شیئروں کے ایشو میں سے 42 کروڑ 24لاکھ 40ہزار 258 اہل درخواست دہندگان کو الاٹ کئے گئے ہیں۔

کمپنی نے باقی عدالت کی ہدایت وجہ سے ابھی ایک لاکھ 86ہزار 636شیئروں کی الاٹمنٹ زیرالتوا رکھی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.