انیمیش سکسینہ، فیڈریشن آف انڈین مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز Federation of Indian Micro and Small Medium Enterprises (ایف آئی ایس ایم ای) کے صدر نے مالی برس 2022-23 کے مرکزی بجٹ کے لیے اپنی رائے دیتے ہوئے، سیتا رمن کو قرض لینے والوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
انیمیش سکسینہ نے کہاکہ' اگرتعزیری چارج لگانے کے خلاف ضابطوں سے بچنے کے لیے ایم ایس ایم ای کی جانب سے کیش کریڈٹ (سی سی) حد جیسی سہولتوں کو بند کرنے کا آپشن چُنا جاتا ہے تو کچھ بینک سی سی حد کو اوور ڈرافٹ بتاتے ہیں اور جرمانہ عائد کرتے ہیں۔
انہوں نے میمورنڈم میں کہا کہ نجی زمرے کے بینکوں کے ذریعہ پابندیاں عائد کرنے کے لیے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے رہنما خطوط سے بچنے کے لیے اوور ڈرافٹ کے طور پر سی سی کی حد کو روکنے کی ضرورت ہے اور ایسے بینکوں پر جرمانہ عائد کیا جانا چاہیے۔
افسرنے کہاکہ کچھ نجی بینک ایم ایس ایم ای کے ذریعہ مائیکرو اور چھوٹی صنعتوں کے لیے بینک کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی میں دو سے چار فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:
یو این آئی