ETV Bharat / business

ترقی کے لیے دیہی علاقوں میں تبدیلی ضروری: گڈکری

author img

By

Published : Feb 6, 2021, 9:53 PM IST

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ آزادی کے بعد دیہی علاقے کی 30 فیصد آبادی شہروں کی جانب ہجرت کر چکی ہے۔ یہ ہجرت ‘گاؤں میں ترقی نہ ہونے کے سبب ہوئی ہے۔

modernization in the village is necessary for development: Gadkari

مائکرو، اسمال اور میڈیم انڈسٹری کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے دیہی سطح پر تحقیق، ترقی اور اختراع کے ذریعہ انقلاب لانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس سے گاؤں میں بہتر زندگی مہیا ہوگی اور شہروں کی جانب ہجرت روکی جا سکے گی۔

مسٹر گڈکری نے مہاراشٹر کے وردھا میں ایک لیبارٹری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ' دیہی علاقوں میں ٹیکنالوجی کی تشہیر کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کھادی اور دیہی صنعت سالانہ 88000 کروڑ روپے کی ہے۔ اگر اس میں لچکدار پالیسی اپنائی جائے تو اس میں کافی اضافہ کیا جا سکتا ہے۔'

مزید پڑھیں: بھارت 11 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گا: جئے شنکر

انہوں نے کہا کہ' اس کے لیے دیہی سطح پر نئی ٹیکنالوجی، تحقیق اور اختراع اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سے دیہی خطوں میں رہنے والی آبادی کی معیار زندگی بہتر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر اچھے طریقے سے مارکیٹنگ کی جائے تو گاؤں میں تیار اشیاء کو بڑے بازاروں میں فروخت کیا سکتا ہے۔

مرکزی وزیر نے گاندھی جی، بنوبا بھاوے، پنڈت دین دیال اپادھیائے، رام منوہر لوہیا اور جے پرکاش نارائن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام دیہی علاقوں کی ترقی چاہتے تھے۔ ان کا ماننا تھا کہ دیہی علاقوں میں رہنے والے افراد کی سطح زندگی بہتر ہونی چاہیے۔

گڈکری نے کہا کہ آزادی کے بعد دیہی علاقے کی 30 فیصد آبادی شہروں کی جانب ہجرت کر چکی ہے‘گاؤں میں ترقی نہ ہونے کے سبب یہ ہوا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.