ETV Bharat / business

پیاز، ٹماٹر اور دالوں کی قیمتوں پر اسٹینڈنگ کمیٹی کے ساتھ میٹنگ

صارفین امور کی وزارت کے سکریٹری نے پیاز، ٹماٹر اور دالوں کی قیمتوں اور ان کی سپلائی پر اسٹینڈنگ کمیٹی کے ساتھ میٹنگ میں متعدد فیصلے کیے۔

ڈیزائن تصویر
author img

By

Published : Oct 24, 2019, 6:11 PM IST

صارفین امور کی وزارت کے سکریٹری اویناش کے شریواستو کی صدارت میں بدھ کے روز اسٹینڈنگ کمیٹی کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں پیاز، ٹماٹر اور دالوں کی قیمتوں اور ان کی فراہمی کے بارے میں جائزہ لیا گیا۔

اس میٹنگ میں وزارت زراعت، کسانوں کی بہبود، ایم ڈی نیفیڈ، مدر ڈیری، کیندریہ بھنڈار کے نمائندگان، دہلی حکومت کے نمائندگان اور محکمہ صارفین امور کے سینئر اہلکاروں نے شرکت کی۔

اس موقعے پر دالوں کی قیمتوں کو کم کرنے اور ان کی سپلائی میں اضافے کے لیے درج ذیل فیصلے لیے گئے ہیں۔ جو مندرجہ ذیل ہے۔

نمبر 1 ۔کیندریہ بھنڈار اور سپھل کو تلقین کی گئی ہے کہ مرکزی ذخیرے سے خوردہ قیمت سے کم قیمت پر دالیں مہیا کرائی جائیں۔

نمبر 2 نیفیڈ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وافر مقدار میں دالیں یا تو مارکیٹ قیمت پر یا دہلی حکومت کی قیمت پر سپلائی کی جائے جو کہ 82 روپے فی کیلو سے زائد نہ ہو۔

نمبر 3 نیشنل ایگریکلچرل کوآپریٹو مارکیٹنگ فیڈریشن(نیفیڈ) کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ مل کی دالیں کیندریہ بھنڈار، سپھل اور این سی سی ایف کے ذریعہ 80-85 روپے کے درمیان والی قیمت پر فروخت کرنے کے لیے ہدایت جاری کی گئی ہے۔

نمبر 4 یہ بھی جائزہ لیا گیا کہ حکومت اور نیفیڈ کے پاس دالوں کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ ان علاقوں میں جہاں قیمتیں مقابلتاً زیادہ ہیں، معقول مقدار میں دالیں فراہم کرائی جائیں۔

نمبر 5 دہلی حکومت کو قیمتوں کی نگرانی کے مراکز کو چیک کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

جبکہ ٹماٹر کی وافر مقدار میں فراہمی اور قیمتوں میں کمی کے لیے درج ذیل فیصلے کیے گئے ہیں۔

نمبر 1 یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ ٹماٹر کی وافر مقدار میں فراہمی اور قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے۔

نمبر 2 مدر ڈیری نے مطلع کیا ہے کہ اس کے مراکز پر تین مختلف زمروں کے ٹماٹر دہلی میں فی الحال 30 روپے، 40 روپے اور 55 روپے کیلو کے حساب سے فروخت کیے جا رہے ہیں۔ محکمے نے صارفین کی مدد کے لیے مدر ڈیری سے قیمتیں مزید کم کرنے کی درخواست کی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.