ممبئی: عالمی سطح سے موصول مثبت اشاروں کے درمیان گھریلو سطح پر تیل، گیس، انرجی اور ہیلتھ کیئر وغیرہ گروپس میں ہوئی خرید کے سبب گھریلو شیئر بازار آج مسلسل دوسرے دن گراوٹ میں رہا اور اس دوران بی ایس ای کا سینسیکس 45.72 پوائنٹس کم ہو کر 34915.80 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 10.30 پوائٹس کم ہو کر 10302.10 پوائنٹس پر رہا۔
بی ایس ای کا 30 شیئر والے سینسری انڈیکس سینسیکس 45.72 پوائنٹس اتر کر 34915.80 پوائنٹس پر اور این ایس ای کا نفٹی 10.30 پوائنٹس کم ہو کر 10302.10 پوائنٹس پر رہا۔
اس دوران چھوٹے اور درمیانے درجے کی کمپنیوں میں بھی خرید دیکھی گئی جس سے بی ایس ای کا مڈکیپ 0.14 فیصد کم ہوکر 13055.28 پوائنٹس پر رہا۔
بی ایس ای میں زیادہ تر گروپ کم ہو کر جس میں تیل اور گیس 1.51، انرجی 1.30 فیصد، ٹیلی کام 1.26 فیصد ہیلتھ کیئر 1.21 فیصد شامل ہے۔ اضافے میں رہنے والوں میں آٹو 1.05 فیصد شامل ہے۔ عالمی سطح پر برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای 0.44 فیصد کی گراوٹ چھوڑ کر جاپان کا نکئی 1.33 فیصد، چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.78 فیصد، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.52 فیصد اور جرمنی کا ڈیکس 0.14 فیصد کے اضافے میں رہا۔