ETV Bharat / business

شیئر بازار میں زبردست تیزی، سینسیکس 629 پوائنٹز اور نفٹی میں 169 پوائنٹز کا اضافہ

بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل انڈیکس سینسیکس 629.12 پوائنٹز اضافے کے ساتھ 38697.05 پوائنٹز اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 169.40 پوائنٹز اضافے کے ساتھ 11416.95 پوائنٹز پر بند ہوا۔

Market Roundup: Sensex rallies 629 pts; Nifty reclaims 11,400

author img

By

Published : Oct 1, 2020, 7:54 PM IST

ممبئی: ان لاک کے تحت تھیٹر کھولنے کے لیے حکومت کی اجازت کے ساتھ، ستمبر میں گاڑیوں کی فروخت میں بہتری اور پیداواری سرگرمیوں میں اضافے کی وجہ سے سرمایہ کاری کی مضبوط تصویر کی بنیاد پر آج شیئربازار میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی۔ جس سے بی ایس ای کا سینسیکس 629 پوائنٹز اور نفٹی میں 169 پوائنٹز اضافے میں کامیاب رہا۔

ویڈیو

ریلائنس انڈسٹریز، او این جی سی اور آئی ٹی سی جیسی بڑی کمپنیوں میں فروخت کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل انڈیکس سینسیکس 629.12 پوائنٹز اضافے کے ساتھ 38697.05 پوائنٹز اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 169.40 پوائنٹز اضافے کے ساتھ 11416.95 پوائنٹز پر بند ہوا۔ اس مدت کے دوران ، چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں میں بھی زبردست خریداری کا ماحول بنا رہا، کیونکہ بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.73 فیصد اضافے سے 14813.25 پوائنٹز اور اسمال کیپ 0.69 فیصد اضافے سے 14970.44 پوائنٹز پر رہا۔
بی ایس ای میں انرجی گروپ نے 0.31 فیصد اور سی ڈی 0.21 فیصد گراوٹ کو چھوڑ کر باقی سبھی گروپ میں تیزی رہی۔ اس میں بینکنگ میں سب سے زیادہ 3.73 فیصد، فنانس 3.03 فیصد اور ٹیلی کام 2.02 فیصد شامل ہیں۔
بی ایس ای میں مجموعی طور پر 2817 کمپنیوں کا کاروبار ہوا، جن میں سے 1541 کے منافع میں اور 1128 کی کمی ہوئی اور 148 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.