ETV Bharat / business

مسلسل پانچویں دن اسٹاک مارکیٹ میں بہار - sensex rallies 511 points; nifty tops 11,150

سینسیکس آج اضافے کے ساتھ 37,823.61 پوائنٹز پر کھلا۔ کاروبار کے دوران یہ 37,990.55 پوائنٹز کے دن کی سب سے اونچی اور 37,742.05 پوائنٹز کے دن کی نچلی سطح پر رہا۔

Market Roundup: Sensex rallies 511 points; Nifty tops 11,150

author img

By

Published : Jul 21, 2020, 6:34 PM IST

ممبئی: غیر ملکی بازاروں میں تیزی کے دوران توانائی، تیل اور گیس اور بینکاری کے شعبوں میں زبردست خریداری کے نتیجے میں منگل کے روز بی ایس ای کے 30 شیئروں والا انڈیکس سینسیکس 511.34 پوائنٹز یعنی 1.37 فیصد بڑھکر37,930.33 پوائنٹز پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 140.05 پوائنٹز یعنی 1.27 فیصد اضافے کے ساتھ 11,162.25پر پوائنٹز پر بند ہوا۔

ویڈیو

بازار میں آج شروعات سے ہی تیزی رہی۔ پاور گرڈ، ماروتی، آئی سی آئی سی آئی بینک اور ایچ ڈی ایف سی کے شیئروں کے دام میں چار فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔

پاور گرڈ کے شیئروں کی قیمت چھ فیصد سے زیادہ اچھال آیا۔ غیر ملکی بازاروں کے مثبت رخ کا اثر بھی بازار پر رہا۔ بازار ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کووڈ۔19 کے ویکسن کے جلد ہی بنائے جانے کی امید سے بازار کو مضبوطی ملی ہے۔

سینسیکس آج اضافے کے ساتھ 37,823.61 پوائنٹز پر کھلا۔ کاروبار کے دوران یہ 37,990.55 پوائنٹز کے دن کی سب سے اونچی اور 37,742.05 پوائنٹز کے دن کی نچلی سطح پر رہا۔ گزشتہ روز کے مقابلے میں 1.37 فیصد کی تیزی کے ساتھ 37,930.33 پوائنٹز پر بند ہوا۔ سینسیکس کی 30 میں سے 18 کمپنیاں ہرے نشان میں اور باقی 12 لال نشان میں رہیں۔ بی ایس ای میں آج کُل 2,840 کمپنیوں کے شیئروں میں کاروبار ہوا جن میں سے 1,441 میں تیزی اور 1,246 میں کمی رہی جبکہ 162 کمپنیوں کے شیئروں کے دام میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

نفٹی میں بھی اضافہ ہوا- 11,126.10 پوائنٹ پر کھلا۔کاروبار کے دوران 11,179.55 پوائنٹ کے ساتھ دن کی سب سے اونچی سطح اور 11,113.25 پوائنٹ کے دن کی سب سے نچلی سطح سے رہی۔ گزشتہ روز کے مقابلے میں 1.27 فیصد کی تیزی کے ساتھ 11,162. 25 پوائنٹز پر بند ہوا۔این ایس ای کی 50 میں سے 32 کمپنیاں تیزی میں اور 18 لال نشان میں رہیں۔

ایشیا میں چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.20 فیصد اور جاپان کا نکی 0.73 فیصد،جنوبی کوریا کے کوسپی میں 1.39 فیصد اور ہانگ کانگ میں 2.31 فیصد کی تیزی رہی۔یورپ میں شروعاتی کاروبار میں جرمنی کا ڈیکس 1.75 فیصد اور برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.58 فیصد چڑھ گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.