ممبئی: مواصلات، ایف ایم سی جی اور بینکنگ شعبہ کی کمپنیوں میں فروخت کے دوران گھریلو شیئر بازار پورے دن کے اتار چڑھاؤ کے بعد آج بالآخر معمولی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔
تقریباً دو سو پوائنٹ کی برتری کے ساتھ کھلنے والا بی ایس ای کا سینسیکس 8.41 پوائنٹز یعنی 0.02 فیصد ٹوٹ کر 37,973.22 پوائنٹز پر بند ہوا۔
نیشنل اسٹاک ایکسچنج کا نفٹی 5.15 پوائنٹز یعنی 0.05 فیصد کی کمی کے ساتھ 11,222.40 پوائنٹز پر بند ہوا۔ متوسط اور چھوٹی کمپنیوں کے انڈیکس کا گراف بھی کم وبیش بڑے انڈیکس کی طرح ہی رہے۔ بی ایس ای کا مڈکیپ 0.16 فیصد کم ہوکر 14,697.27 پوائنٹز پر اور اسمال کیپ 0.01 فیصد پھسل کر 14,861.18 پوائنٹز پر آگیا۔
بنیادی سامان ، توانائی اور آئی ٹی گروپوں کے ساتھ پائیدار صارفین کی مصنوعات اور دھاتوں کے گروپوں میں بھی تیزی رہی۔ ٹیلی کام ، یوٹیلیٹییز ، ایف ایم سی جی اور بینکنگ گروپوں میں زبردست فروخت ہوئی۔ سینسیکس کمپنیوں میں او این جی سی کا حصہ تقریبا چار فیصد گر گیا۔ انڈس انڈ بینک کے حصص میں تین فیصد سے زیادہ ، پاور گرڈ اور ایکسس بینک میں تقریبا تین فیصد کی کمی ہوئی۔ ایچ سی ایل ٹیکنالوجی اور این ٹی پی سی کے حصص میں ڈھائی فیصد سے زیادہ کمی آئی۔