ممبئی: بیشتر ایشیائی مارکٹوں سے ملے مضبوط اشاروں اور صحت، مواصلات اور یئلٹی کمپنیوں میں سرمایہ کاروں کے جم کر پیسہ لگانے کے باوجود فائنانس اور بینکنگ شعبہ کی کمپنیوں میں فروخت کے دباو میں گھریلو شیئر بازار جمعہ کو مسلسل دوسرے دن گراوٹ پر بند ہوا۔
بی ایس ای کا 30شیئروں والا انڈیکس سینسیکس 134.03 پوائنٹز یعنی 0.34 فیصد کی کمی کے ساتھ 38,845.82 پوائنٹز اور نیشنل اسٹاک ایکسچنج کا نفٹی 11.15 پوائنٹز یعنی 0.1 فیصد گر کر 11,505.95 پر بند ہوا۔
ایشیائی بازاروں سے ملے مثبت اشاروں اور دوا کمپنیوں کی اچھی کارکردگی کی بدولت سینسیکس بھی سبقت کے ساتھ 39,000 سے زیادہ 39,200.42 پوائنٹز پر کھلا اور یہی اس کی دن کی اعلی ترین سطح رہی۔
کاروبار کے دوران یہ 38,636.73 پوائنٹز کی نچلی سطح کر گرا اور آخر میں گزشتہ روز کے مقابلہ میں 0.34 فیصد کی کمی کے ساتھ 3,845.82 پوائنٹز پر بند ہوا۔ سنسیکس کی 30 میں سے 16کمپنیوں میں تیزی رہی اور 14کمپنیوں کے شیئر کی قیمت گری۔
نفٹی آج سبقت کے ساتھ 11,584.10 پوائنٹز پر کھلا اور یہی اس کی دن کی بلند ترین سطح رہی۔ کاروبار کے دوران یہ 11,446.10 پوائنٹز کی نچلی سطح تک گرا اور آخر میں گزشتہ روز کے مقابلہ 0.1 فیصد ٹوٹ کر 11504.95 پوائنٹز پر بند ہوا۔ نفٹی کی پچاس میں سے 28کمپنیاں تیزی میں اور 22گراوٹ میں رہیں۔
ڈاکڑ ریڈیز کے شیئروں میں آج بھی سب سے زیادہ تیزی رہی۔ روس کی کورونا ویکسین اسپوتنک وی کا بھارت میں تیسرے مرحلہ کا انسانی ٹیسٹ کرنے اور اس کے دس کروڑ ڈوز خریدنے کے سلسلہ میں کیے گئے معاہدہ کی وجہ سے گزشتہ تین دن سے نفٹی میں ڈاکٹر ریڈیز سب سے زیادہ منافع والی کمپنی بنی ہوئی ہے۔ اس کے بعد آج دوا کمپنی سپلا کے شیئروں میں تیزی دیکھی گئی۔