ممبئی: عالمی سطح پر موصول ملے جلے اشارات کے درمیان پیر کو گھریلو شیئربازار میں معمولی تیزی درج کی گئی۔
اس دوران بی ایس ای کا سنسیکس 60.05 پوائنٹز بڑھ کر 38417.23 پوائنٹز پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 21.20 پوائنٹز چڑھ کر 11355.05 پوائنٹز پر رہا۔ بڑی کمپنیوں کے مقابلے چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں زیادہ خریداری دیکھی گئی جس سے بی ایس ای کا مڈکیپ 0.78 فیصد بڑھ کر 14702.12 پوائنٹز پر اور اسمال کیپ 0.02 فیصد بڑھ کر 14573.48 پوائنٹز پر رہا۔
بی ایس ای میں زیادہ تر گروپ دباؤ میں نظر آئے جن میں تیل اور گیس 0.58 فیصد، آٹو 0.53 فیصد، یوٹیلِٹی 0.76 فیصد اور ٹیک 0.72 فیصد کے اضافے میں رہا۔
عالمی سطح پر یورپی بازار جہاں تیزی میں رہے وہیں ایشیائی بازار سرخ نشان میں نظر آئے۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 1.63 فیصد اور جرمنی کا ہینگ سینگ 1.43 فیصد کے اضافے میں رہا جبکہ چین کا شنگھائی کمپوزٹ 1.87 فیصد، جاپان کا نکئی 0.50 فیصد، اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.43 فیصد کے نقصان میں رہا۔