ETV Bharat / business

ممتا حکومت کا عبوری بجٹ جمعہ کو - بڑے اقدامات کا اعلان متوقع ہے

مغربی بنگال حکومت کا عبوری بجٹ جمعہ کو ریاستی اسمبلی میں بجٹ پیش کیا جائے گا۔

Mamata Banerjee likely to present state budget in Legislative Assembly

author img

By

Published : Feb 4, 2021, 9:33 PM IST

اسمبلی انتخابات سے قبل ممتا حکومت کا عبوری بجٹ جمعہ کو پیش ہوگا۔ اس میں ووٹروں کو لبھانے کے لیے کئی بڑے اعلانات متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلی ممتا بنرجی بذات خود ریاستی وزیر خزانہ امیت مترا کی جگہ بجٹ پیش کرسکتی ہیں۔

جمعہ کی شام 4 بجے سے بجٹ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ ممتا بنرجی کی حکومت کے دوسرے دور کا یہ آخری بجٹ ہوگا۔ چونکہ ریاست کے وزیر خزانہ امیت مترا بیمار ہیں، اس لیے امکان ہے کہ وہ بجٹ پیش کرنے کے دوران قانون ساز اسمبلی میں موجود نہیں رہیں گے۔ وہ گھر سے آن لاین بجٹ میں حصہ لے سکتے ہیں اور اس بات کا امکان ہے کہ ممتا بنرجی خود بجٹ پیش کریں گی۔

اگرچہ بجٹ کا ہدف ترقی کو تیز کرنا ہوگا، لیکن ممتا حکومت انتخابات کے پیش نظر بجٹ میں کئی اعلانات کرسکتی ہے۔ ریاست کے اقلیتوں، قبائلیوں، شیڈول کاسٹ اور قبائلی، پسماندہ طبقات کے لیے خصوصی منصوبوں کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔ متوا برادری کے لیے اس بجٹ میں اہم اعلانات کیے جاسکتے ہیں۔ کاشتکاروں کو اضافی فوائد بھی بجٹ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق آن لائن کلاسوں کے لیے ادائیگی کے لیے، سواستیہ ساتھی، روپا شری، کنیاشری جیسے منصوبوں کے میں فنڈ میں اضافے کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ریاست میں پولیس اصلاحات اور صحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے بھی اضافی رقم مختص کی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کا اقتصادی محاذ پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.