سرکاری ذرائع کے مطابق لندن شیئر بازار کی طرف سے وجین کو دعوت نامہ بھیجا گیا ہے اور وزیراعلی کا دفتر مرکزی حکومت سے وجین کے برطانیہ کے دورہ کے لیے جلد ہی اجازت مانگے گا۔
اگر مرکزی حکومت سے اجازت مل جاتی ہے تو یہ پہلا موقع ہوگا جب کوئی بھارتی وزیراعلی لندن شیئر بازار کی لسٹنگ تقریب میں شامل ہوگا۔
خیال رہے کہ کیرالہ حکومت کے زیرکنٹرول کیرالہ انفراسٹرکچر فنڈ بورڈ (کے آئی آئی ایف بی) کے 2150کروڑ روپے کے مسالحہ بونڈ انٹرنیشنل سیکورٹیز مارکٹ میں درج فہرست کئے جائیں گے۔
اس درمیان اپوزیشن پارٹی کے رہنما رمیش چینی تلا نے نے آئی آئی ایف بی کے ذریعہ پیسہ حاصل کرنے کی سخت تنقید کی اور الزام لگایا کہ اس سے کناڈائی پنشن فنڈ (سی ڈی پی کیو) اور گھپلہ باز ایس این سی لولین کے درمیان راست تعلقات ثابت کرنے کے کافی اشارے ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ ایس این سی لولین کیرالہ میں 1995کے ہائیڈرولک گھپلہ میں شامل تھا اور اس وقت وجین ای کے نائنار حکومت میں بجلی کے وزیر تھے۔