ETV Bharat / business

لاک ڈاؤن 2.0 کے دوران کون سی خدمات جاری رہیں گی، تفصیلات - ماہی گیری سے متعلقہ سرگرمیاں

کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر 21 روزہ لاک ڈاؤن 14 اپریل تک جاری رہا، دوسرے میعاد کا لاک ڈاؤن 3 مئی تک چلے گا۔ اس ضمن میں بدھ کے روز وزارت داخلہ نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے ایک رہنما اصول جاری کیے ہیں۔

Lockdown 2.0: Know the complete list of allowed & prohibited economic activities
لاک ڈاؤن 2.0 کے دوران کون سی خدمات جاری رہیں گی، تفصیلات
author img

By

Published : Apr 15, 2020, 3:08 PM IST

لاک ڈاؤن 2.0 کے حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے آج ایک رہنما اصول جاری کیا گیا۔ جس کے مطابق نہ طیارے کی خدمات شروع ہوگی اور نہ ہی میٹرو یا بس۔ پہلے سے جنہیں رعایت ملی ہے ان کی خدمات جاری رہیں گی۔ اس کے علاوہ زراعت سے متعلقہ کاموں کے لیے بھی رعایت دی گئی ہے۔

لاک ڈاؤن 2.0 کے دوران ان سرگرمیوں پر چھوٹ ملے گی۔

  • صحت خدمات جاری رہیں گے۔
  • زراعت سے متعلق سبھی سرگرمیاں جاری رہیں گی، کسانوں اور زرعی مزدوروں کو کٹائی سے متعلق کام کرنے کی چھوٹ ملے گی۔
  • زرعی آلات کی دکانیں، ان کی مرمت اور اسپیئر پارٹس کی دکانیں کھلی رہیں گی۔
  • کھاد، بیج ، کیڑے مارنے والی ادویات کی تیاری اور تقسیم کی سرگرمیاں جاری رہیں گی، ان کی دکانیں بھی کھلی رہیں گی۔
  • ماہی گیری سے متعلقہ سرگرمیاں، آمدورفت جاری رہے گی۔
  • دودھ، دودھ کی پیداوار اور ان کی پلانٹ و سپلائی میں کام کاج ہوں گے۔
  • خصوصی معاشی زون میں مینوفیکچرنگ اور دیگر صنعتی اداروں، برآمد سے متعلق یونٹز کو شرط کے ساتھ رعایت۔
  • ایسی سڑک کی تعمیر و مرمت کے لیے رعایت جہاں بھیڑ بھاڑ نہ ہو۔
  • بینک شاخیں، اے ٹی ایم، پوسٹل خدمات جاری رہیں گی۔
  • منریگا اسکیم کے تحت جاری کام کی اجازت۔
  • تیل ،گیس کے شعبے کا آپریشن جاری رہے گا، ان سے متعلق نقل و حمل، تقسیم، خوردہ فروشی سے متعلق سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
  • پیٹرولیم اور ایل پی جی مصنوعات، ادویات، اشیائے خوردونوش جیسی ضروری اشیاء کی نقل و حمل کی اجازت ہوگی۔
  • تمام ٹرک اور سامان / سامان بردار گاڑیوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا، ایک ٹرک میں 2 ڈرائیور اور ایک معاون کی اجازت ہوگی۔
  • ریلوے کی مال گاڑیوں کو چھوٹ برقرار۔
  • سبھی ضروری سامانوں کی سپلائی چین کی اجازت۔
  • گروسری کی دکانیں، راشن کی دکانیں، پھل، سبزیاں، گوشت، مچھلی ، پولٹری، غذائی اجناس، ڈیری فارمز اور دودھ پلانٹ، مویشیوں کی خوراک کی دکانوں کو استثنیٰ حاصل ہے۔
  • پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا، ڈی ٹی ایچ اور کیبل خدمات کو رعایت۔
  • آئی ٹی سے وابستہ کمپنیوں کو افرادی قوت کی پچاس فیصد طاقت کے ساتھ کام کرنے کی اجازت۔
  • اجازت کے ساتھ ای کامرس کمپنیوں کی سرگرمیوں، ان کے آپریٹرز کی گاڑیوں کے لیے رعایت۔
  • سرکاری کام میں ڈیٹا اور کال سینٹر خدمات کے لیے بھی اجازت۔

تین مئی 2020 تک ملک بھر میں ان سرگرمیوں پر پابندی برقرار رہے گی۔

  • تمام گھریلو اور بین الاقوامی فضائی سفر معطل رہیں گی۔
  • ٹرینوں کے ذریعہ مسافروں کی نقل و حمل بھی معطل رہیں گی۔
  • پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے بس کی خدمات بھی معطل رہیں گی۔
  • میٹرو خدمات بھی معطل رہیں گی۔
  • تمام تعلیمی، تربیت، کوچنگ انسٹی ٹیوٹ وغیرہ بند رہیں گے۔
  • ٹیکسی (بشمول آٹو رکشہ اور سائیکل رکشہ) اور ٹیکسی جمع کرنے والوں کی خدمات بند رہیں گی۔
  • تمام سنیما ہال، مالز، شاپنگ کمپلیکس، جمز، اسپورٹس کمپلیکس، سوئمنگ پول، تفریحی پارک، تھیٹر ، بار اور آڈیٹوریم، اسمبلی ہال بند رہیں گے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.