نئی دہلی: سپریم کورٹ لون موریٹیورم میں منگل کو اپنا فیصلہ سنائے گی۔ جج اشوک بھوشن، جج آر سبھاش ریڈی اور جج ایم آر شاہ کی بنچ نے وشال تیواری اور دیگر کی الگ الگ عرضیوں پر اپنا فیصلہ سنائے گی۔
عدالت نے عرضی گزاروں، مرکزی حکومت، ریزرو بینک آف انڈیا اور دیگر مداخلت کرنیو الوں کے وکلا کی تفصیلی دلائل سننے کے بعد گزشتہ برس 17 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
کووڈ۔19کی وجہ سے لاک ڈاون کے مدنظر ماسک قسط جمع نہیں کرنے پر کمپاونڈ انٹرسٹ سے قرض دہندگان کو راحت دینے کی ہدایت دینے کی مانگ کی گئی تھی۔ ریزرو بینک نے چھ مہینے کیلئے اس اسکیم کومنظوری دی تھی۔
یو این آئی