ملک میں ان دنوں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ اگر ووڈا فون آئیڈیا کمپنی کو وزارت ٹیلی کام کے ذریعے بقایہ کی ادائیگی کے لیے مجبور کیا جاتا ہے تو وہ دیوالیہ پن کا راستہ اختیار کر سکتی ہے اور ملک کو خراب موڑ پر چھوڑ سکتی ہے۔
ووڈافون کے باہر نکلنے سے نہ صرف بھارتیہ ایئرٹیل اور ریلائنس جیو کے ساتھ ٹیلی کام سیکٹر میں ایک بحران پیدا ہوجائے گا بلکہ اس سے لاکھوں صارفین کے لیے مزید مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں اور ڈیجیٹل انڈیا کی طرف ملک کی ترقی میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے۔
اس پس منظر کے ساتھ یہ جاننا بے حد ضروری ہے کہ تقریباً دو دہائیوں میں اے جی آر کا مسئلہ کب، کہاں اور کیسے سامنے آیا؟
سنہ 1994 میں 'نیشنل ٹیلی کام پالیسی' کے تحت ٹیلی کام سیکٹر کو آزاد کیا گیا۔ اس کے بعد ٹیلی کام آپریٹرز کو لائسنس اور اسپیکٹرم فیس کے طور پر ایک متعینہ رقم دینے کو کہا گیا۔ اس طرح پانچ برس تک ایسا ہی چلتا رہا لیکن سنہ 1999 میں حکومت نے کمپنیز کو ان کے مطالبے کے تحت متعینہ رقم کے اے جی آر یعنی ریونیو شیئرنگ سسٹم کی بات کہی۔
اس کے تحت موبائل آپریٹرز کو سالانہ لائسنس فیس ( ایل ایف) اور اسپیکٹرم فیس (ایس یو سی) کے طور پر حکومت کے ساتھ اپنے ایڈجسٹ گروس ریونیو ( اے جی آر) کا کچھ حصہ شیئر کرنا ضروری تھا۔ اس کے بعد سے ہی حکومت اور کمپنیز کے درمیان ' اے جی آر' کا ڈیفینیشن ( تعریف) طے کرنے سے متعلق تنازع شروع ہو گیا۔
جسے ٹیل کام سیکٹرز کے کمپنیوں نے سنہ 2003 محکمہ مواصلات کو چیلنچ کرتے ہوئے مقدمہ دائر کیا۔
کمپنیز کا کہنا تھا کہ محض وائس کالز اور ڈاٹا سروسز سے ہونے والی آمدنی ہی ' اے جی آر' کے ڈیفینیشن میں آئے گی، یعنی انہیں دونوں سروسز کی ریونیو شیئرنگ حکومت کو ملنی چاہیے جبکہ حکومت کا کہنا تھا کہ کمپنی کا مکمل سرمایہ 'اے جی آر' کے تحت شامل ہو گا۔ مثلا وائس کالز اور ڈاٹا سروسز سے ہونے والی آمدنی کے علاوہ بینک میں کمپنی کے فکس ڈپوزٹ سے ملنے والا سود اور کمپنی کی زمین سے ملنے والا کرایہ یہاں تک کہ اگر کمپنی کو کہیں سے چندہ بھی ملا ہے، تو اسے بھی' اے جی آر' میں شامل کیا جائے گا۔
اسی طرح سنہ 2005 میں سیلولر کارپوریٹز ایسوسی ایشن آف انڈیا (سی او اے آئی) نے اے جی آر کے تعلق سے حکومت کی تعریف کو چیلنچ کیا۔ سنہ 2005 ٹی ڈی ایس اے ٹی نے یہ معاملہ ٹیلی کام کمپنیز کے حق میں رکھا اور حکومت نے اس کے خلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا اور سنہ 2011 میں سپریم کورٹ نے حکومت کے ڈیفینیشن کو قبول کرتے ہوئے کمپنیز کو حکومت کے مطابق پیسہ ادا کرنے کا حکم جاری کیا اور ساتھ ہی ٹریبیونل کو کہا گیا کہ وہ کمپنیز کے لین دین کو طے کر دیں لیکن سنہ 2015 میں ٹریبیونل نے کمپنیز کے ڈیفینیشن کو برقرار رکھا، تبھی حکومت نے دوبارہ سپریم کورٹ کا سہارا لیا اور آخر کار 24 اکتوبر سنہ 2019 کو سپریم کورٹ نے ٹریبیونل کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت کے ڈیفینشن کو صحیح قرار دیا۔
جبکہ 29 اکتوبر 2019 کو حکومت نے بیل آؤٹ پیکیج تیار کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی، جس میں اسپیکٹرم فیس کم کرنے کے ساتھ ساتھ مفت موبائل کال اور سسٹے ڈاٹا پر بات چیت کی گئی۔
اس طرح 13 نومبر 2019: ٹیلی کام کمپنیز کا کہنا ہے کہ محکمہ مواصلات نے نوٹس جاری کیا کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق تین ماہ کے اندر اپنے بقایہ ادا کر دیں۔
یکم دسمبر سنہ 2019 ٹیلی کام کمپنیز بھارتی ایئرٹیل اور ووڈا فون آئیڈیا نے نئے پلان کا اعلان کیا جس کے تحت کال اور ڈاٹا فیس اپنے پری پیڈ صارفین کے لیے 3 دسمبر سے 50 فیصد تک مہنگی ہوجاتی ہے۔
چار دسمبر 2019: ریلائنس جیو نے 6 دسمبر سے موبائل کالز اور ڈاٹا چارجز میں 39 فیصد اضافے کا اعلان کیا۔
جبکہ 16 جنوری 2020: سپریم کورٹ نے ٹیلی کام کمپنیز کو حکومت کو 92،000 کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم دیا۔ سپریم کورٹ کے 3 ججوں کے بینچ نے ٹیلی کام کمپنیز کی اے جی آر کیس سے متعلق درخواست پر نظرثانی کی اپیل مسترد کردی۔ اس فیصلے کے بعد قرض میں ڈوبے ٹیلی کام فارمز نے نظر ثانی کی عرضی داخل کرنے سمیت دیگر متبادل تلاش کرنے شروع کر دیے۔
جنوری 21 سنہ 2020: بھارتی ایئرٹیل اور ووڈافون آئیڈیا نے ادائیگی میں تاخیر کے لیے سپریم کورٹ کا رخ کیا۔
جنوری 23 سنہ 2020: ریلائنس جیو نے 31 جنوری 2020 تک کے لیے 195 کروڑ روپے ادا کیے۔
دوسری طرف بھارتی ایئرٹیل اور ووڈافون آئیڈیا نے محکمہ مواصلات کو مطلع کیا کہ وہ 88624 کروڑ روپے کے اے جی آر کے بقایا کی ادائیگی نہیں کریں گے۔ جس کی آخری تاریخ 23 جنوری کو ختم ہوجائے گی۔ مزید درج پٹیشن کے نتائج کا انتظار کریں گے۔
جنوری 23 محکمہ ٹیلی کام نے کارپوریٹز کے خلاف سخت کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
فروری 14 سنہ 2020 سپریم کورٹ نے 1.47 لاکھ کروڑ روپے کے اے جی آر کے بقایہ کی ادائیگی نہ کرنے پر محکمہ اور کمپنیز کی سرزنش کی۔
جسٹس ارون مشرا کی سربراہی میں تین ججوں کے بینچ نے کمپنیز کے مینیجنگ ڈائریکٹرز اور ڈائریکٹرز کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ کیا ان کے خلاف توہین عدالت کا کیس شروع کیا جائے۔
فروری 17 سنہ 2020: بھارتی ایئرٹیل نے محکمہ ٹیلی مواصلات کو 10000 کروڑ روپے کی ادائیگی کی اور باقی رقم اگلی سماعت سے پہلے ادا کرنے کی بات کہی۔
نیز ووڈافون آئیڈیا اور ٹاٹا گروپ نے بالترتیب 2500 کروڑ اور 2197 کروڑ روپے کی ادائیگی کی۔
سماعت کی اگلی تاریخ 17 مارچ 2020 طے کی گئی ہے۔