ETV Bharat / business

جیو بھارت میں سب سے پہلے 5جی لانچ کرے گا: مکیش امبانی

author img

By

Published : Jun 24, 2021, 7:49 PM IST

مکیش امبانی نے کہا کہ' جیو انڈیا کو 5جی ڈیویلپمنٹ اور ایکسپورٹ کا ایک عالمی مرکز بنانے کی کوشش کرے گا۔ ایک بار جب جیو کا 5جی سالیوشن بھارت کی سطح پر کامیاب ہو جائے گا، تو اس کے پوری دنیا کے دیگر ملکوں میں ایکسپورٹ کے امکانات پیدا ہوں گے۔

Jio to take 5G tech to global telcos after proving it in India
جیو بھارت میں سب سے پہلے 5جی لانچ کرے گا: مکیش امبانی

نئی دہلی: ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کی 44ویں سالانہ عام اجلاس کے دوران چیئرمین مکیش امبانی نے آج امید کا اظہار کیا کہ ملک میں 5جی کا آغاز ریلائنس جیو ہی کرے گا۔ ریلائنس جیو نے جدید اسٹینڈ اَلون 5جی کو ترقی دینے میں زبردست سبقت حاصل کر لی ہے، جو وائرلیس براڈبینڈ کے لیے بڑی کامیابی ہے۔

مسٹر امبانی نے بتایا کہ 5جی ٹیسٹنگ کے دوران جیو نے کامیاب ایک جی بی پی ایس سے زیادہ کی اسپیڈ پائی ہے۔

حال ہی میں 5جی کی ٹسیٹنگ شروع کرنے کے لیے ضروری اسپیکٹرم کمپنیوں کو جاری کیا گیا تھا۔ جیو دہلی، ممبئی سمیت کئی شہروں میں 5جی ٹیکنالوجی کی ٹیسٹنگ کر رہا ہے۔ مسٹر امبانی نے بتایا کہ پورے ملک میں پھیلے ڈیٹا سینٹروں پر 5جی اسٹینڈ اَلون نیٹ ورک کو انسٹال کر دیا گیا ہے اور ریلائنس جیو کے مضبوط نیٹ ورک آرکیٹیکچر کی وجہ سے 4جی سے 5جی میں آسانی سے اپگریشن کیا جا سکتا ہے۔

’آتم نربھر بھارت‘ کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر امبانی نے کہا’ اینڈ ٹو اینڈ 5جی ایکو سسٹم تیار کرنے کے لیے ہم اپنے عالمی شراکت داروں کے ساتھ 5جی آلات کا مکمل سلسلہ ڈیویلپ کر رہے ہیں۔ ہیلتھ کیئر، تعلیم، انٹرٹینمنٹ، ریٹیل اور معیشت کے لیے جیو بہترین اپلیکیشن تیار کرے گا۔ اس کی مثال ہے جدید 5جی کنیکٹیڈ ایمبولینس جو سر ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال کے ساتھ مل کر ریلائنس جیو تیار کر رہا ہے۔

جیو انڈیا کو 5جی ڈیویلپمنٹ اور ایکسپورٹ کا ایک عالمی مرکز بنانے کی کوشش کرے گا۔ ایک بار جب جیو کا 5جی سالیوشن بھارت کی سطح پر کامیاب ہو جائے گا، تو اس کے پوری دنیا کے دیگر ملکوں میں ایکسپورٹ کے امکانات پیدا ہوں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.