ETV Bharat / business

گوگل کی جیو میں 33737 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری - جیو پلیٹ فارم میں 25.24 فیصد اکیوٹی

سرچ انجن گوگل، جیو میں 7.7 فیصد حصہ داری کے لیے 33737 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا۔

Jio-Google deal: Google to invest Rs 33,737 crore in Jio platforms

author img

By

Published : Jul 15, 2020, 5:15 PM IST

ممبئی: ایشیا کے سب سے بڑے کاروباری مکیش امبانی کی جیو پلیٹ فارم میں سرچ انجن کمپنی گوگل 33737 کروڑ روپے کی سرمایہ کر کے 7.7 فیصد حصہ داری خریدے گی۔

ویڈیو

ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ (آر آئی ایل) کے چیئرمین۔ منیجنگ ڈائرکٹر امبانی نے کمپنی کی 43 ویں سالانہ جنرل میٹنگ میں بدھ کو اس بات کا اعلان کیا۔

مسٹر امبانی نے 5 جی سولیوشن ڈیولپ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کے ویژن کے لیے وقف قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کا سرمایہ اکٹھا کرنے کا ہدف پورا ہوگیا۔

جیو، رائٹس ایشو اور بی پی کو ملا کر مجموعی طور سے دو لاکھ بارہ ہزار 809 کروڑ روپے کی رقم اکٹھا کی گئی۔ جیو پلیٹ فارم میں سرمایہ کاری کا سلسلہ سوشل میڈیا کی ہی ایک دیگر بڑی کمپنی فیس بک کے ساتھ 22 اپریل کو شروع ہوا تھا۔ اس کے بعد جیو پلیٹ فارم میں 25.24 فیصد اکیوٹی کے لیے 12 سرمایہ کاروں کے تیرہ سرمایہ کاری کی تجویزوں سے 118318.45 کروڑ روپے کا سرمایہ آچکا ہے اور گوگل کو ملا کر 32.94 فیصد کے لیے مجموعی سرمایہ 152155.45 کروڑ روپے ہوگیا ہے۔

فیس بک کے بعد گوگل نے سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی ہے۔ فیس بک نے جیو پلیٹ فارم میں 9.99 فیصد اکیوٹی کے لئے 43754 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.