جھارکھنڈ کی ہیمنت حکومت نے اپنا پہلا بجٹ پیش کرتے ہوئے ہر سیکٹرز کے لیے متعدد اعلانات کیے۔ اس بجٹ میں، تعلیم اور صحت پر توجہ دی گئی ہے۔ وزیر خزانہ نے 100 محلہ کلینک بنانے، سبھی اضلاع میں پی پی ماڈل کے تحت ڈائلیسس سنٹرز بنانے کا اعلان کیا۔
وزیر اعلی ہیمنت سورین نے بجٹ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت گریجویٹز اور پوسٹ گریجویٹ نوجوانوں کو ہر برس 5000 اور 7000 روپے دینے جارہی ہے۔ جھارکھنڈ اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کے بعد وزیر اعلی نے کہا کہ یہ رقم ایک طرح کی امداد ہے، تاکہ وہ اپنے مسابقتی امتحانات کے فارم کو پُر کرسکیں۔'
انہوں نےمزید کہا کہ' بے روزگاری الاؤنس کو روزگار نہیں بنایا جانا چاہیے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ حکومت کا مقصد روزگار کی فراہمی ہے۔ ان کی حکومت کی ترجیح میں بے روزگاروں کو ملازمت دینا بھی شامل ہے'۔
اس اسکیم سے وہ نوجوان مسفتیذ ہوسکتے ہیں۔ جنہوں نے گذشتہ 3 برسوں میں گریجویشن یا پوسٹ گریجویشن کیا ہے۔ وہی اس مراعات یافتہ رقم سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔ اس کے تحت سنہ 2020-21 میں 146 کروڑ بوجھ پڑے گا۔
اسی دوران کسانوں کے قرض معافی کے بارے میں وزیر اعلی نے کہا کہ' حکومت کسانوں کے تعلق سے حساس ہے۔ پہلے مرحلے میں کاشتکاروں کے 50 ہزار روپے تک کے قرضے معاف ہوں گے۔'
وزیراعلیٰ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ریاستی حکومت خواتین کو سرکاری ملازمتوں میں 50 فیصد ریزرویشن دینے پر غور کررہی ہے اور خواتین کی شرکت بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں۔'
وزیر اعلی نے کہا کہ بے روزگاری کے تعلق سے اکثر سوالات اٹھتے ہیں لیکن گذشتہ کی حکومت نے عوامی مفادات سے ہٹ کر کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں بے روزگاروں کی فوج موجود ہے۔ لیکن حکومت نے 400 کروڑ کی اسمبلی 6-7 سو کروڑ کی ہائی کورٹ کی عمارت اور 1600 کروڑ کی ریاستی سکریٹریٹ کی عمارت انہیں پچھلی حکومت کے کاموں پر سنجیدگی سے سوچنے پر مجبور کرتی ہے۔'
ساتھ ہی وزیر خزانہ نے کہا کہ' حکومت کی ترجیح بے روزگاروں کو نوکری دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپورٹس پالیسی کو روزگار کی پالیسی سے منسلک کیا جائے گا۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ خواتین کے نام پر ایک روپت رجسٹری والی اسکیم کو بند نہیں کیا گیا ہے۔ فی الحال اس پر ایک مطالعہ کیا جارہا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ 'کرشی آشیرواڈ' اسکیم بند کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت کسانوں کے قرض معاف کررہی ہے۔ دوسری طرف کم از کم سپورٹ اور قیمت میں اضافے پر غور کررہی'۔
آیوشمان بھارت اسکیم کی طرح عام لوگوں کو بھی طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے 'بی پی ایل' کنبہوں کے علاوہ اے پی ایل کے دوسرے خاندانوں کے لیے صحت انشورنس اسکیم متعارف کروانے کی تجویز ہے۔ حکومت کا دعوی ہے کہ اس سے 92 فیصد آبادی کا احاطہ ہوگا'۔
قومی فوڈ سیکیورٹی ایکٹ کے تحت شامل 57 لاکھ خاندانوں کو اس اسکیم سے منسلک کیا جائے گا۔ اس کے تحت ان خاندانوں کو سبسڈی والے نرخوں پر لونگی، دھوتی اور ساڑی دی جائے گی'۔
اس کے ساتھ ہی تمام سرکاری اسکولوں کے طلباء کو وزیر اعلی خصوصی اسکالرشپ بھی دی جائے گی'۔
اس کے علاوہ 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے خاندانوں کو ابتدائی 100 یونٹ بجلی مفت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ دل کی شدید بیماری، کینسر اور گردے کے علاج کے لیے بھی حکومت مفت علاج فراہم کرے گی۔ نیز 50 برس سے اوپر کے 10 لاکھ افراد کو اضافی راشن دینے کا بھی منصوبہ ہے'۔