ETV Bharat / business

مندی نہیں، معیشت سست روی کا شکار ہے: سیتا رمن

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے معیشت کی بنیاد کو مستحکم بتاتے ہوئے بدھ کے روز راجیہ سبھا میں کہا کہ معیشت درست سمت پر گامزن ہے۔

Growth may have slowed, but there no recession
مندی نہیں، معیشت سست ہے: سیتا رمن
author img

By

Published : Nov 27, 2019, 11:22 PM IST

انہوں نے کہا کہ' کسی کو اس سلسلے میں خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ کیونکہ ملک میں مندی نہیں بلکہ معیشت کی رفتار سست ہے۔
مسٹر سیتا رمن نے ایوان میں 'ملک کی اقتصادی حالت' پر مختصر بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ سہ ماہی میں معاشی ترقی کی شرح میں آئی گراوٹ کے تکنیکی اسباب ہیں اور معیشت کی بنیاد کافی مضبوط ہیں۔
وزیر خزانہ کے جواب سے غیر مطمئن کانگریس، ترنمول کانگریس، عام آدمی پارٹی اور بائیں بازو کی جماعتوں نے ایوان سے بائیکاٹ کیا۔
انہوں نے کہا کہ' وزیر خزانہ اپنا موازنہ سابقہ حکومتوں سے کر رہی ہیں اور اصل سوالات کا جواب نہیں دے رہی ہیں۔'

مندی نہیں، معیشت سست روی کا شکار ہے: سیتا رمن
مرکزی وزیر نےکہا کہ' اپوزیشن کو حکومت کے فیصلوں پر سوال اٹھانے اور الزام لگانے کے بجائے معیشت کو مضبوط کرنے میں تعاون کرنا چاہئے۔ معیشت کو رفتار دینے کے مقصد سے انہوں نے 32 اقدام اٹھائے ہیں جن کا وہ ہفتہ وار بنیادر پر جائزہ لے رہی ہیں۔ اور ان کا اثر زمینی سطح پر دکھائی دے رہا ہے'۔انہوں نے کہا کہ' کچھ علاقوں میں زیادہ سستی ہے جس کا سبب مختلف ہے۔ آٹوموبائل سیکٹڑ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زیادہ تر کمپنیوں کی تیار کردہ گاڑیاں فروخت ہو چکی ہیں اور گریڈ 6 معیار کی وجہ کمپنیوں کو سرمایہ کاری اور پیداوار کم کرنی پڑی ہے'۔ اب یہ شعبے بھی بہتری کے راستے پرآگے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بینکوں کو 70 ہزار کروڑ روپے دیے گئے ہیں اور 10 بینکوں کا آپس میں انضمام کرکے چار بینک بنائے جا رہے ہیں۔ اس سے بینکوں کی صلاحیت بہتر ہو گی اور وہ بڑھتی ہوئی معیشت کی مانگ کو پورا کرنے کے قابل ہوں گے۔'

بینکوں کے پاس لیکویڈیٹی کی کمی ہونے کے حزب اختلاف کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تہواروں کے موسم میں بینکوں نے دو مرحلے میں قرض میلے پورے ملک میں منعقد کیے جن میں 2.50 لاکھ کروڑ روپے کے قرض تقسیم کیے گئے۔ اس میں زرعی شعبے کو بھی قرض ملا ہے'۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.