اس میٹنگ میں زراعت اورکسانوں کی بہبود کی وزارت ، کامرس کی وزارت ،ڈبہ بند خوراک کی وزارت ،نیفیڈ ، مدرڈیری ، کیندریہ بھنڈار کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں دلی حکومت کے نمائندے اے پی ایم سی آزاد پور کے نمائندے اور امورصارفین کے محکمے کے سینیئرافسران نے بھی شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران اطلاع دی گئی کہ دیوالی کی چھٹیوں اور پیاز وٹماٹرکی کھیتی کرنے والے کچھ علاقوں میں بارشوں سے فصل کے متاثرہونے کی وجہ سے ان کی سپلائی میں کچھ رکاوٹ پڑی ہے ۔ اس کی وجہ سے ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوالیکن ان کی آمدمیں اضافہ ہونے کا بھی براہ راست اثرہوگا اور اس سے تھوک اورخوردہ بازارمیں قیمتوں میں گراوٹ آئے گی ۔