ETV Bharat / business

انڈیگو کو تیسری سہ ماہی میں 620 کروڑ روپے کا نقصان - indigo reports rs 620 crore loss

انڈیگو کے چیف ایگزیکٹو رنوجوائے دتہ نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ چند ماہ میں باقاعدہ بین الاقوامی پروازیں شروع ہوجائیں گی۔ کمپنی کے منافع میں واپسی کے لیے صلاحیت میں اضافہ اور ہوائی جہاز کا مکمل استعمال ضروری ہے۔

IndiGo reports Rs 620 crore loss in Q3 as revenue drops to half

author img

By

Published : Jan 28, 2021, 10:41 PM IST

نئی دہلی: کووڈ- 19 کے وبا کے درمیان ہوا بازی کے شعبے میں کمی کے سبب بھارتی ایئر لائن کی سب سے بڑی ایئر لائن انڈیگو کو رواں مالی برس کی تیسری سہ ماہی میں 620 کروڑ روپے کا خالص خسارہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: جی ڈی پی 22 ۔ 2021 میں پانچ فیصد سے آگے نہیں بڑھے گی: کانگریس

انڈیگو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں آج کمپنی کے سہ ماہی مالی نتائج کی منظوری دی گئی۔ اس میں کہا گیا کہ 31 دسمبر 2020 کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں ایئر لائن کو 620.1 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ اس مدت کے دوران ، پابندیوں کی وجہ سے، اس کی نشستوں میں 40.8 فیصد کمی واقع ہوئی۔ آپریشن سے اس کی آمدنی 50.6 فیصد کم ہوکر 4،910 کروڑ روپے ہوگئی۔ کمپنی نے کہا کہ اس کی بیلنس شیٹ ابھی بھی بہت مضبوط ہے۔ اس کی کل نقد رقم 18،365.3 کروڑ ہے۔

انڈیگو کے چیف ایگزیکٹو رنوجوائے دتہ نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ چند ماہ میں باقاعدہ بین الاقوامی پروازیں شروع ہوجائیں گی۔ کمپنی کے منافع میں واپسی کے لیے صلاحیت میں اضافہ اور ہوائی جہاز کا مکمل استعمال ضروری ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.