بھارت کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) 2019-20 کی تیسری سہ ماہی (اکتوبر۔ دسمبر) کے دوران 4.7 فیصد رہی۔ یہ معلومات جمعہ کو جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار این ایس او نے جاری کیا ہے۔

اسی طرح سنہ 2019۔20 کی دوسری سہ ماہی کے دوران جی ڈی پی کی شرح نمو 4.5 فیصد تھی جو گذشتہ چھ برس کے سب سے نچلی سطح پر پہنچ گئی تھی۔ مجموعی گھریلو مصنوعات کی شرح نمو سنہ 2019۔20 میں 5 فیصد ہونے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ اقتصادی مندی کی وجہ سے مینوفیکچرنگ، زراعت اور کان کنی کے شعبے کی مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے سنہ 2019۔20 کی دوسری سہ ماہی میں ملک کا مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح ترقی 26 سہ ماہی کی نچلی سطح 4.5 فیصد پر آ گئی تھی جبکہ گزشتہ برس کی اسی مدت میں یہ 7.0 فیصد تھی۔ این ایس او کے اعداد و شمار کے مطابق دوسری سہ ماہی میں ملکی ترقی گذشتہ چھ برسوں کی سب سے نچلی سطح پر پہنچ گئی تھی۔'