12 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 1.739ارب ڈالرکے اضافے سے 582.03 بلین ڈالر ہوگئے۔
گذشتہ ہفتے اس میں 4.25 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی تھی اور یہ 580.29 بلین ڈالر ہو گیا تھا۔
ریزرو بینک آف انڈیا کے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق 12 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو، غیر ملکی کرنسی کا اثاثہ 1.40 ارب ڈالر کے اضافے کے بعد 540.02 بلین ڈالر ہوگیا۔
اس عرصے کے دوران سونے کے ذخائر میں 3.36 ارب ڈالر اضافے سے 34.55 بلین ڈالر تک کا اضافہ ہوا۔
زیر جائزہ ہفتے میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پاس ریزرو فنڈ 20 لاکھ ڈالر کی کمی سے 4.96 ارب ڈالر رہا۔
لیکن خصوصی ڈرائنگ رائٹس 40 لاکھ ڈالر کی کمی سے 1.50 ارب ڈالر پر رہا۔
یواین آئی