ETV Bharat / business

بھارتی معیشت کے چار فیصد سکڑ جانے کا اندازہ: اے ڈی بی - کورونا وائرس کے انفیکشن

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہانگ کانگ، کوریا جمہوریہ، سنگاپور اور تائی پی جیسی نئی صنعتی معیشت کو چھوڑ کر 'ترقی پذیر ایشیا' کے موجودہ برس میں 0.4 فیصد کی شرح سے اور 2021 میں 6.6 فیصد کی شرح سے بڑھنے کا اندازہ ہے۔

Indian economy to contract by 4 per cent in 2020-21: ADB

author img

By

Published : Jun 18, 2020, 8:51 PM IST

نئی دہلی: ایشیاڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) نے کورونا وائرس کے انفیکشن کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات سے اقتصادی سرگرمیوں کو نقصان ہونے اور ایکسپورٹ مانگ کمزور پڑنے کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے آج کہا کہ موجودہ مالی برس میں بھارت کی معیشت چار فیصد سکڑ جانے کا اندازہ ہے۔

اس مالیاتی تنظیم نے اپنی رپورٹ ایشیائی ترقی کے منظرنامہ میں کہا کہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے بھارت کی معیشت پر برا اثر پڑا ہے اور 'ترقی پذیر ایشیا' کا حصہ رہے ممالک سنہ 2020 میں 'بڑی مشکل سے ترقی'کرسکیں گے۔ ترقی پذیر ایشیا سے مراد اے ڈی بی کے چالیس سے زیادہ رکن ممالک کے گروپ سے ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہانگ کانگ، کوریا جمہوریہ، سنگاپور اور تائی پی جیسی نئی صنعتی معیشت کو چھوڑ کر 'ترقی پذیر ایشیا' کے موجودہ برس میں 0.4 فیصد کی شرح سے اور 2021 میں 6.6 فیصد کی شرح سے بڑھنے کا اندازہ ہے۔

نئی دہلی: ایشیاڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) نے کورونا وائرس کے انفیکشن کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات سے اقتصادی سرگرمیوں کو نقصان ہونے اور ایکسپورٹ مانگ کمزور پڑنے کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے آج کہا کہ موجودہ مالی برس میں بھارت کی معیشت چار فیصد سکڑ جانے کا اندازہ ہے۔

اس مالیاتی تنظیم نے اپنی رپورٹ ایشیائی ترقی کے منظرنامہ میں کہا کہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے بھارت کی معیشت پر برا اثر پڑا ہے اور 'ترقی پذیر ایشیا' کا حصہ رہے ممالک سنہ 2020 میں 'بڑی مشکل سے ترقی'کرسکیں گے۔ ترقی پذیر ایشیا سے مراد اے ڈی بی کے چالیس سے زیادہ رکن ممالک کے گروپ سے ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہانگ کانگ، کوریا جمہوریہ، سنگاپور اور تائی پی جیسی نئی صنعتی معیشت کو چھوڑ کر 'ترقی پذیر ایشیا' کے موجودہ برس میں 0.4 فیصد کی شرح سے اور 2021 میں 6.6 فیصد کی شرح سے بڑھنے کا اندازہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.