ETV Bharat / business

بھارت پر 570 ارب ڈالر کا غیر ملکی قرض

author img

By

Published : Sep 29, 2021, 3:32 PM IST

کورونا وبا کے دوران مختلف فلاحی کاموں پر حکومت کے بڑے پیمانے پر اخراجات کے درمیان بھارت کا بیرونی قرض مارچ 2021 میں اختتام پذیر مالی سال میں 2.1 فیصد بڑھ کر 570 ارب ڈالر پہنچ گیا ہے۔

foreign debt
foreign debt

وزارت خزانہ کے اقتصادی امور کے شعبہ کی جانب سے بیرونی قرضوں سے متعلق جاری کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مارچ 2020 میں بھارت پر بیرونی قرض 558.4 ارب ڈالر تھا جو بڑھ کر 570 ارب ڈالر ہوگیا ہے۔

بھارت کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کے تناسب پر یہ بیرونی قرض مارچ 2020 میں 20.6 فیصد تھا جو رواں برس مارچ میں بڑھ کر 21.1 فیصد ہوگیا۔

ملک پر مجموعی غیر ملکی قرض میں تجارتی قرض، قلیل مدتی کاروباری قرض اور ملٹی لیول لون کی حصہ داری 92 فیصد ہے۔

مارچ 2020 کے مقابلے میں مارچ 2021 میں تجارتی قرض اور قلیل مدتی کاروباری قرض میں کمی واقع ہوئی جبکہ ملٹی لیول لون میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔

ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے تناسب میں غیر ملکی قرض مارچ 2021 میں 101.2 فیصد رہا جو کہ مارچ 2020 کے مقابلے میں 15.6 فیصد زیادہ ہے۔

سنہ 2020-21 کے دوران کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے مختلف ذرائع سے غیر ملکی امداد میں اضافے کی وجہ سے حکومتی قرض مارچ 2020 کے مقابلے میں 6.2 فیصد اضافے کے ساتھ 107.2 ارب ڈالر پر پہنچ گیا۔ غیر حکومتی قرض 1.2 فیصد بڑھ کر اس دوران 462.8 ارب ڈالر ہو گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.