ETV Bharat / business

آٹھ ماہ بعد بھارت۔ بنگلہ دیش کے درمیان ہوائی خدمات بحال

بنگلہ دیش کی تین ایئر لائن کمپنیاں ایک ہفتے میں 28 پروازیں چلائیں گی، جبکہ 5 بھارتی ایئر لائن کمپنیاں بھی اسی تعداد میں پروازیں چلائیں گی۔

author img

By

Published : Oct 19, 2020, 6:13 PM IST

India-Bangladesh to resume flights from Oct 28

ڈھاکہ: عالمی وبا کورونا وائرس دوران بنگلہ دیشیوں کے لیے آن لائن ویزا درخواست دوبارہ بحال کرنے کے بعد بھارت اب دو قریبی پڑوسیوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے 28 اکتوبر سے پرواز کی خدمات شروع کرنے جارہا ہے۔

بھارت نے وائرس پھیلانے کے خوف سے 8 ماہ قبل ان پروازوں کو روک دیا تھا۔ یہ پروازیں 5 بھارتی شہروں کو ڈھاکہ سے منسلک کریں گی۔ اس تعلق سے ڈھاکہ میں بھارتی ہائی کمیشن نے بھی ہفتے کے روز ٹویٹ کیا۔

اتوار کے روز شہر ہوابازی اتھارٹی بنگلہ دیش (سی اے اے بی) کے صدر ایئر وائس مارشل ایم مفید الرحمٰن نے کہا کہ شروعاتی دنوں میں دونون ممالک سے تقریباً 5000 مسافر ہر ہفتے دونوں پرواز کر سکیں گے۔ وہیں مسافروں کو کسی تیسرے ملک کے لیے پرواز کرنے کے لیے سہولت نہیں ہوگی، نیز مسافروں کے لیے پرواز لینے سے قبل کووڈ 19 ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا۔

اس سے قبل 9 اکتوبر کو بنگلہ دیش میں بھارتی ہائی کمیشن نے بنگلہ دیشی شہریوں کے لیے آن لائن ویزا درخواست دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے تحت اب میڈیکل، بزنس، روزگار، صحافی اور سفارت کاروں سمیت نو زمروں میں ویزے دیے جائیں گے۔

بنگلہ دیش کی تین ایئر لائن کمپنیاں ایک ہفتے میں 28 پروازیں چلائیں گی، جبکہ 5 بھارتی ایئر لائن کمپنیاں بھی اسی تعداد میں پروازیں چلائیں گی۔

پروازیں دہلی، کولکاتا، چنئی، ممبئی سے ڈھاکہ۔ بھارت کے درمیان چلیں گی۔ بہت سارے بنگلہ دیشیوں کو اتنے مہینوں سے سفر کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ انہیں علاج کے لیے خصوصی طور پر بھارت آنا پڑتا ہے۔

عام دنوں میں اوسطاً 35000 سے زیادہ بنگلہ دیشی بھارت آتے ہیں، جن میں 10 فیصد سے زیادہ لوگ طبی امداد کے لیے سفر کرتے ہیں۔

جنوری 2018 اور مارچ 2019 کے درمیان، 13.7 ملین یعنی 1.37 کروڑ غیر ملکیوں کا بھارت میں علاج ہوا، ان میں سے 2.8 ملین یعنی 28 لاکھ بنگلہ دیشی ہیں۔

اکتوبر میں ڈھاکہ پہنچنے والے بھارتی ہائی کمشنر وکرم کمار ڈورسوامی نے کہا کہ اگست میں ڈھاکہ کے دورے کے دوران، بھارت کے سکریٹری خارجہ ہرشوردھن شرنگلا نے وعدہ کیا تھا کہ ہوا بازی کی خدمات جلد شروع کردی جائیں گی، لہذا ہم اسے شروع کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.