ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاندربل میں گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ہلاک

گاندربل میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگیا۔ اسپتال منتقل کرنے پر اسے مردہ قرار دیا گیا۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 2 hours ago

Motorcyclist killed after being hit by a vehicle in Ganderbal
گاندربل میں گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ہلاک (ETV Bharat)

گاندربل: شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ کے ایس کے بالا گاؤں میں اتوار کی دو پہر ایک 19 سالہ موٹر سائیکل سوار تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ نوجوان اس وقت جاں بحق ہوا جب اس کی موٹر سائیکل (رجسٹریشن نمبر 4018-JK15B) ایک ٹپر گاڑی (رجسٹریشن نمبر 7865-JK01K) سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا۔ نوجوان کو فوری طور پر سی ایچ سی سمبل اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پہنچنے پر اسے مردہ قرار دیا گیا۔ متوفی کی شناخت تا سر احمد راتھر (19) سال) ولد غلام محی الدین را تھر ساکن ایس کے بالا کے طور پر کی گئی۔ پولیس نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی کنگن شاہراہ پر نونر کے مقام پر موٹر سائیکل، اور ٹاٹا موبائل کے درمیان ٹکر ہونے کے سبب موٹر سائیکل سوار کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق گاندربل کنگن شاہراہ پر نونر کے مقام پر ٹاٹا موبائل رجسٹریشن نمبر JK04A/4035 مخالف سمت سے آرہی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ تصادم کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار بچھ پورہ کا ساکن خورشید احمد بابا موقع پر ہلاک ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Biker Killed in Pulwama: پلوامہ سڑک حادثے میں بڈگام کا موٹر سائیکل سوار ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.