نئی دہلی: کووڈ۔19 وبائی امراض کی وجہ سے سیاحت اور ٹورزم صنعت میں کام کرنے والی ایجنسیوں اور علاقائی گائیڈوں کے لیے مالی پیکیج کے اعلان کے ساتھ بین الاقوامی سیاحت کھلنے پر بھارت آنے والے پہلے پانچ لاکھ سیاحوں کو مفت ویزا فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ اطلاع وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور نرملا سیتارمن نے آج ایک پریس کانفرنس میں کووڈ۔ 19 وبا سے متاثرہ مختلف زمروں کے لیے 6،28،993 کروڑ روپے کے پیکیج کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتائیں۔
سیتارمن نے سیاحت کی صنعت سے وابستہ افراد کے لیے ایک نئی قرض اسکیم کا اعلان کیا جس میں دس ہزار سات سو علاقائی سیاحتی گائیڈوں کو ایک لاکھ روپے اور 904 سیاحت اور ٹورزم سیکٹروں سے جڑی ایجنسیوں کو اپنی واجبات کی ادائیگی کے لیے دس۔ دس لاکھ روپے کا قرض مہیا کرایا جائے گا۔ اس کے لیے بینک کوئی گارنٹی نہیں مانگیں گے اور نہ ہی کوئی پروسسینگ فیس لیں گے۔ قرض کو قبل از وقت ادائیگی کے لیے کوئی اضافی چارجز عائد نہیں کیے جائیں گے۔
- مزید پڑھیں: طبی انفراسٹرکچر سمیت کئی شعبوں کے لیے قرض کا اعلان
- پلوامہ: قربانی کے جانوروں پر لاک ڈاؤن کی مار
کووڈ۔19 وبائی امراض کے بعد ملک میں غیر ملکی سیاحت کی تیزی سے بحالی کے پیش نظر حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ بین الاقوامی سفری پابندی ختم ہونے اور سیاحت کی بحالی کے بعد ہندوستان آنے والے پہلے پانچ لاکھ سیاحوں کو مفت ویزا دیا جائے گا۔ اس کے لئے حکومت نے سو کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔
یواین آئی