ETV Bharat / business

'فئیر اینڈ لولی' کا نام تبدیل

کمپنی کے مطابق وہ جلد کے تمام رنگوں کو مساوی اہمیت دینے کے لیے پرعزم ہے اسی لیے اپنے برانڈ سے فیئر کا لفظ ہٹادیا ہے'۔

author img

By

Published : Jul 3, 2020, 6:09 PM IST

HUL's Fair & Lovely skin care brand to be known as Glow & Lovely

ممبئی: ایف ایم سی جی سیکٹر کی کمپنی ہندوستان یونیلیور نے گورے پن کی کریم کی حیثیت سے تشہیر کی جانے والی اپنی فیئرنس کریم 'فیئر اینڈ لولی' کو اب 'گلو انڈ لولی' کے نام سے جانا جائے گا۔

کمپنی نے کہا کہ' آئندہ کچھ مہینوں میں 'گلو اینڈ لولی' الماریوں میں ہوگی اور مستقبل میں بھی ہم اس طرح پیشکش کریں گے'۔

وہیں مردوں کے لیے مستعمل 'فیئر ہینڈسم' کو 'گلو انیڈ ہینڈ سم' کہا جائے گا۔

ہندوستان یونیلیور کی 'فئیر اینڈ لولی' اب ہوگی گلو اینڈ لولی!

کمپنی کے مطابق وہ جلد کے تمام رنگوں کو مساوی اہمیت دینے کے لیے پرعزم ہے اسی لیے اپنے برانڈ سے فیئر کا لفظ ہٹادیا ہے'۔

کمپنی نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ اس نے گذشتہ برس کے آغاز سے ہی کریم کے فائدے سے گورپن کا اشتہار دینا بند کردیا تھا۔ اب اس کی تشہیر میں چمک، اسکن ٹون، اسکن کلیریٹی وغیرہ الفاظ استعمال کیے جاتے ہيں۔ فیئر اینڈ لولی کے پیکٹ سے بھی کم رنگت کی تصویر ہٹا دی گئی ہے۔

ایچ یو ایل کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر سنجیو مہتا نے کہا کہ' ہم اپنی جلد کی دیکھ بھال کے پورٹ فولیو کو مزید جامع بنا رہے ہیں۔'

اس سے قبل ملٹی نیشنل کمپنی جانسن اینڈ جانسن نے اعلان کیا تھا کہ کمپنی ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں رنگ گورا کرنے والی مصنوعات کی فروخت روک دے گی۔ جانسن اینڈ جانسن کا اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب عالمی سطح پر نسلی عدم مساوات پر مباحثہ جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.