ETV Bharat / business

دسمبر میں جی ایس ٹی کلکشن میں ریکارڈ اضافہ

author img

By

Published : Jan 1, 2021, 3:54 PM IST

وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ دسمبر 2020 میں جی ایس ٹی کی مجموعی کلکشن (آمدنی) 1،15،174 کروڑ روپے ہے۔ جو اشیاء و خدمات ٹیکس کے نفاذ کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

GST collections at all-time high of over Rs 1.15 lakh cr in Dec

نئی دہلی: تہواروں کے درمیان مانگ میں تیزی اور معیشت میں کیے گئے اصلاحات کے درمیان، دسمبر میں مجموعی جی ایس ٹی کلکشن 1.15 لاکھ کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح کو چھو لیا۔

وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ دسمبر 2020 میں جی ایس ٹی کی مجموعی کلکشن (آمدنی) 1،15،174 کروڑ روپے ہے۔ جو اشیاء و خدمات ٹیکس کے نفاذ کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ 21 ماہ کے دوران ماہانہ محصولات کے ذریعے آمدنی میں یہ سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

نومبر کے مہینے کے لیے 31 دسمبر 2020 تک جمع کرائے گئے جی ایس ٹی آر 3۔ بی ریٹرن کی کل تعداد 87 لاکھ ہے۔

ایک ماہ کے دوران سامان کی درآمد سے حاصل ہونے والی آمدنی 27 فیصد زیادہ اور گھریلو لین دین سے حاصل ہونے والی آمدنی (خدمات کی درآمد سمیت) گذشتہ برس کے اسی مہینے کے دوران ان ہی ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدنی سے 8 فیصد زیادہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.