ETV Bharat / business

فروری میں جی ایس ٹی کی وصولی 1.13 لاکھ کروڑ سے تجاوز

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ جی ایس ٹی کلیکشن کے اعدادوشمار کے مطابق فروری 2021 میں جمع ہونے والے محصول میں 21092 کروڑ روپے کی سی جی ایس ٹی، 27273 کروڑ روپے کی ایس جی ایس ٹی، 55253 کروڑ روپے کی آئی جی ایس ٹی اور 9525 کروڑ روپے معاوضہ سیس شامل ہیں۔

GST collection in February records 7% YoY growth
GST collection has been above Rs 1.1 lakh
author img

By

Published : Mar 1, 2021, 8:21 PM IST

نئی دہلی: لاک ڈاؤن کے بعد ملک میں اقتصادی سرگرمیوں میں آرہی تیزی کے ساتھ ہی جی ایس ٹی محصول کی وصولی میں بھی تیزی کا رجحان بنا ہوا ہے۔ فروری میں مسلسل پانچویں ماہ جی ایس ٹی وصولی ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ 113143 کروڑ روپے رہی۔

اکتوبر 2020 سے مسلسل جی ایس ٹی محصول کا کلیکشن ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ رہا ہے۔ اکتوبر 2020 میں 105155 کروڑ روپے، نومبر 2020 مین 104963 کروڑ روپے، دسمبر 2020 میں 115174 کروڑ روپے اور اس برس جنوری میں اب تک کا ریکارڈ 119875 کروڑ روپے کا جی ایس ٹی محصول حاصل ہوا ہے۔

رواں مالی برس فروری میں اکٹھا کیا گیا جی ایس ٹی محصول گذشتہ برس کے اسی مہینے میں جمع ہونے والے محصول سے 7 فیصد زیادہ ہے۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ جی ایس ٹی کلیکشن کے اعدادوشمار کے مطابق فروری 2021 میں جمع ہونے والے محصول میں 21092 کروڑ روپے کی سی جی ایس ٹی، 27273 کروڑ روپے کی ایس جی ایس ٹی، 55253 کروڑ روپے کی آئی جی ایس ٹی اور 9525 کروڑ روپے معاوضہ سیس شامل ہیں۔

آئی جی ایس ٹی میں 24382 کروڑ روپے اور معاوضہ سیس میں 660 کروڑ روپے درآمداتی سامان پر کلیکشن ٹیکس شامل ہیں۔

حکومت نے آئی جی ایس ٹی محصول میں سے 22398 کروڑ روپے سی جی ایس ٹی میں اور 17534 کروڑ روپے ایس جی ایس ٹی کو منتقل کردیے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.