وزیر مملکت برائے وزارت خزانہ انوراگ ٹھاکر نے وقفہ سوال کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ جی ایس ٹی کونسل نے مسلسل چھوٹے تاجروں اور ایم ایس ایم ای شعبہ کو راحت دی ہے تاکہ وہ جی ایس ٹی کے تحت رجسٹرڈ کرانے کے لئے آگے آئیں ۔ کونسل کے مختلف فیصلوں سے انہیں اب تک 92 ہزار کروڑ روپے کا فائدہ ہوچکا ہے۔
کونسل کی گزشتہ میٹنگ میں بھی راحت اور کچھ فیصلے لئے گئے ہیں جن میں جنوری سے نئے اور آسان رٹرن فارم کا نفاذ کرنا شامل ہے۔
مسٹر ٹھاکر نے بتایا کہ دھیرے دھیرے جی ایس ٹی کے ڈھانچے میں بہتری لائی جارہی ہے۔ ابتدا میں جی ایس ٹی نیٹ ورک میں جو پریشانیاں آئی تھیں اس پر کام کیا گیا ہے اور اب بہت بہتری آئی ہے۔ گزشتہ مہینے ایک ہی دن میں 21 لاکھ رٹرن بھرے گئے جو بتاتا ہے کہ جی ایس ٹی نٹ ورک اب پوری طرح فعال ہے۔
جی ایس ٹی کونسل کے فیصلے چھوٹی صنعتوں کے لیے فائدہ مند - چھوٹی صنعتوں کے فائدہ مند
حکومت نے پیر کے روز بتایا کہ تقریباً دو سال پہلے ملک میں اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کے نفاذ کے بعد سے جی ایس ٹی کونسل کے مختلف فیصلوں سے مائیکرو، چھوٹے اور درمیانی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) اور چھوٹے تاجروں کو 92 ہزار کروڑ روپے کا فائدہ ہوا ہے۔