ETV Bharat / business

حکومت پیٹرول و ڈیزل سے منافع کے فائدےعوام کو پہنچائے: کانگریس - جبکہ 2014 میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 106 ڈالر فی بیرل

کانگریس نے آج کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت بہت کم ہے اور مرکزی حکومت اس سے لگاتار منافع کما رہی ہے لیکن عوام کو تیل سے حاصل ہونے والے منافع کا فائدہ دینے کے بجائے، پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر کے لوگوں کو لوٹا جارہا ہے۔

govt hurting common man with high fuel taxes: congress

author img

By

Published : Jun 13, 2020, 8:26 PM IST

کانگریس کے سینئر لیڈر کپّل سبل نے ہفتہ کے روز پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت ایندھن کی فروخت سے بہت زیادہ منافع کما رہی ہے۔ اس منافع میں مسلسل اضافہ کرنے کے لیے ہر روز تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ تیل کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے تمام اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں اور مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی بے حال ہورہا ہے۔ حکومت تیل سے کروڑوں کروڑ روپے کی بچت کررہی ہے اور صنعتکاروں کو فائدہ پہنچارہی ہے، جبکہ تیل کی قیمت میں اضافہ کرکے عوام کو لوٹا جارہا ہے۔

govt hurting common man with high fuel taxes: congress
بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت بہت کم: کانگریس

انہوں نے کہا کہ مئی 2014 میں دہلی میں پٹرول کی شرح 71 روپے 41 پیسے تھی، جبکہ 2014 میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 106 ڈالر فی بیرل تھی، جو آج فی بیرل 38 ڈالر ہے۔ مگر اس کے باوجود جو اس سال جون میں پٹرول کی قیمت 75 پیسے 16 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے یعنی پٹرول کی قیمت میں پانچ فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ حکومت تیل سے کمائی کررہی ہے اور عام لوگوں کو لوٹا جارہا ہے۔ حکومت تیل سے ریکارڈ ٹیکس وصول کررہی ہے اور لوگوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہی ہے۔

مسٹر سبل نے کہا کہ بھارت میں ایندھن پر سب سے زیادہ 69 فیصد ٹیکس لگایا جاتا ہے اور اس ٹیکس کی شرح نہ صرف بہت زیادہ ہے بلکہ دنیا کے دیگر ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ شرح نیچے آنی چاہئے تھی کیونکہ ہمارے پاس 80 کروڑ سے زیادہ غریب آبادی ہے۔ بنگلہ دیش ، پاکستان ، نیپال ، افغانستان جیسے ممالک میں ایندھن کی قیمتیں ہندوستان کے مقابلہ میں بہت کم ہیں۔ حکومت ملک کے غریبوں پر بوجھ ڈال رہی ہے اور ان کی کمائی میں نقب لگا کر اپنی کمائی کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس آمدنی کے دیگر ذرائع نہیں ہیں۔ مودی حکومت نے ٹیکسوں میں کارپوریٹ گھرانوں کو ریلیف دے کر اپنی کمائی کم کردی ہے اور اب اس کے پاس کمائی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے، اس لئے وہ عوام کو لوٹ رہی ہے اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.