ETV Bharat / business

ملبوسات کی برآمد پر ڈیوٹی میں چھوٹ مارچ 2024 تک بڑھا دی گئی - ٹیکس اور ڈیوٹی سے مستثنیٰ

حکومت کے اس فیصلے سے اسٹارٹ اپ اور کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی ہوگی اور لاکھوں ملازمتیں پیدا ہوں گی اور معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔

Govt approves extension of RoSCTL scheme for textiles exporters
ملبوسات کی برآمد پر ڈیوٹی میں چھوٹ مارچ 2024 تک بڑھا دی گئی
author img

By

Published : Jul 14, 2021, 6:43 PM IST

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھارتی ملبوسات کو مسابقتی بنانے اور گھریلو صنعتوں کو فروغ دینے کی غرض سے حکومت نے تیار ملبوسات اور ملبوسات پر موجودہ ایکسپورٹ ڈیوٹی چھوٹ میں مارچ 2024 تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت مرکزی کابینہ کے اجلاس میں اس تجویز کو منظور کیا گیا۔ تجویز کے مطابق مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے ذریعہ ریڈی میڈ کپڑوں اور ملبوسات پر عائد مختلف محصولات برآمدکنندگان کو واپس کردیے جائیں گے۔ اس نرمی سے بھارت برآمد کنندگان کو بین الاقوامی مارکیٹ میں مسابقت مل جائے گی۔

وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے کابینہ اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ حکومت نے موجودہ نرخوں پر ملبوسات اور تیار لباس کی برآمدگی پر 31 مارچ 2024 تک ریاستی اور مرکزی ٹیکسوں اور محصولات میں چھوٹ کے تسلسل کو منظوری دے دی ہے۔ اس سے برآمد کنندگان کو مستحکم اور طویل مدتی پالیسی بنانے میں مدد ملے گی۔ اس کے ساتھ دوسرے ممالک سے ملنے والے ملبوسات کے مقابلے میں بین الاقوامی مارکیٹ میں بھارتی ملبوسات کی قیمت سستی ہونے کی امید ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت کے اس فیصلے سے اسٹارٹ اپ اور کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی ہوگی اور لاکھوں ملازمتیں پیدا ہوں گی اور معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔

مسٹر ٹھاکر نے کہا کہ مرکزی وزارت تجارت اور صنعت جلد ہی حکومت کے اس فیصلے کے بارے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ملبوسات اور ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں چھوٹ جاری رکھتے ہوئے ان مصنوعات کو تمام ٹیکس اور ڈیوٹی سے مستثنیٰ کردیا جائے گا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.