ETV Bharat / business

Google Acquires 1.28% Stake in Airtel: گوگل، ایئرٹیل میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تیار - ایئرٹیل میں گوگل کی شرکت داری

ایئرٹیل نے ایک بیان میں کہا کہ گوگل کے ساتھ شراکت داری کے تحت گوگل ایئرٹیل میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا جس میں شراکت داری کے ساتھ ممکنہ کاروباری معاہدے بھی شامل ہیں۔ Bharti Airtel Announced a Multi-Year Agreement

گوگل، ایئرٹیل میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تیار

author img

By

Published : Jan 28, 2022, 3:53 PM IST

معروف ٹیک کمپنی گوگل ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والی سرکردہ کمپنی بھارتی ایئرٹیل کے ساتھ شراکت داری کر کے اپنے انڈیا ڈیجیٹائزیشن فنڈ کے طور پر ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ Google Invests UP to $1 bn

اس سلسلے میں دونوں کمپنیوں نے شراکت داری کی ہے جس کے تحت گوگل ایئرٹیل میں 1.28 فیصد حصص کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی اور 30 کروڑ ڈالر کا کئی برس کاروباری معاہدہ کیا گیا ہے۔ Google Invests UP to $1 bn

ایئرٹیل کے بورڈ نے جمعہ کے روز گوگل کو 734 روپے فی شیئر کے حساب سے 7.1 کروڑ ترجیحی حصص جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔ مجموعی طور پر گوگل کو 5224.3 کروڑ روپے کے شیئرز جاری کیے جائیں گے۔

بی ایس ای میں آج ایئرٹیل کا شیئر 1.24 فیصد کے اضافے کے ساتھ 716 روپے فی شیئر پر کاروبار کر رہا ہے۔

ایئرٹیل نے ایک بیان میں کہا کہ اس شراکت داری کے تحت، گوگل ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، جس میں شراکت داری کے ساتھ ہی ممکنہ کاروباری معاہدے بھی شامل ہیں۔ آئندہ پانچ برسوں کے لیے دونوں کمپنیاں باہمی رضامندی سے یہ ممکنہ کاروباری معاہدہ کریں گی۔

ایئرٹیل نے کہا کہ گوگل کے ساتھ مل کر عالمی سطح پر جدید ترین مصنوعات پیش کی جائیں گی تاکہ صارفین کو کفایتی اور بہتر تجربہ فراہم ہوسکے۔ اس سے ڈیجیٹل شمولیت کو بھی فروغ دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.