ETV Bharat / business

سونا 41 ہزار کے پار، چاندی میں ایک ہزار روپے کا اضافہ

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی عراق میں امریکی افواج کے فضائی حملے میں ہلاکت کے بعد سونے اور چادندی کی قیمت میں سخت تیزی آئی ہے، غیر ملکی بازار میں سونے چاندی کی قیمت میں اچھال کے بعد بھارتی بازار میں بھی جمعے کے روز سونے کی قیمت نئی اونچائی پر پہنچ گئی۔

Gold silver prices today surg
فائل فوٹو
author img

By

Published : Jan 3, 2020, 9:30 PM IST

ایرانی کمانڈر کی موت کے بعد سرمایہ کاروں کی جانب سے محفوظ سرمایہ کاری کو ترجیح دینے سے عالمی سطح پر قیمتی دھاتوں میں آئی تیزی کی وجہ سے جمعہ کو دہلی صرافہ بازار میں سونا 720 روپے اچھل کر پہلی مرتبہ 41 ہزار روپے کے پار کرتے ہوئے 41,070 روپے فی دس گرام پر پہنچ گیا۔ اس دوران چاندی 1000 روپے چمک کر 48,650 روپے فی کلوگرام پر پہنچ گیا۔
امریکی حملے کے بعد مشرق وسطی میں تناؤ میں اضافہ ہونے اور تیل کی فراہمی متاثر ہونے کی خدشات کی وجہ سے کچے تیل کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ہیں۔ اس کا اثر ڈالر کے ساتھ ہی قیمتی دھاتوں پر بھی دکھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر تناؤ میں اضافہ ہوتا ہے تو عالمی منڈی میں سونا حاضر 1575 ڈالر فی اونس تک پہنچ سکتا ہے۔
لندن اور نیویارک سے ملی اطلاع کےمطابق سونا حاضر 20.91 ڈالر بڑھ کر 1549.76ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.