سونے کی فروخت میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث بدھ کے روز سونے کی قیمت میں تقریباً 1155 روپےکی تیزی درج کی گئی۔ اس اضافے کے ساتھ ایک تولہ یعنی دس گرام سونے کی قیمت 44383 روپے ہوگئی۔ مذکورہ معلومات ایچ ڈی ایف سی کے سکیورٹیز نے دی ہے۔ منگل کے روز بازار بند ہونے تک چاندی کی قیمت 46531 روپے تھا۔
ایچ ڈی ایف سی سکیورٹیز کے سینئر تجریہ کار تپن پٹیل نے کہا کہ' روپے کی قدر میں کمی، سونے کی بھاری خریداری اور سرمایہ کاروں کی محفوظ سرمایہ کاری کی جانب راغب ہونے کی وجہ سے 24 قراط سونے کی قیمت 1155 روپے فی تولہ مضبوط ہوا۔
ایچ ڈی ایف سی کے سکیورٹیز کے مطابق منگل کے روز دہلی صرفہ بازار میں سونا 43228 روپے فی 10 گرام پر بند ہوا تھا۔ چاندی 1198 روپے کے اچھال کے ساتھ 47729 روپے فی کلو گرام پر پہنچ گئی۔
دن کے کاروبار میں ڈالر کے مقابلہ روپے 15 پیسے کمزوررہا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی۔ لیکن پھر بھی منگل کے روز ان کی قیمتیں بالترتیب 1638 ڈالر فی اونس اور 17.17 ڈالر فی اونس رہی۔
پٹیل نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سست معیشت کو سہارا دینے کے لیے امریکی امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب شرح سود میں کٹوتی کیے جانے کے بعد سونےکی قیمت میں تیزی آئی۔