ETV Bharat / business

قیمتوں میں گراوٹ، سینکڑوں ٹن ٹماٹر سڑکوں پر پھینک دیے

author img

By

Published : May 20, 2020, 8:50 PM IST

ملک گیر سطح پر جاری لاک ڈاؤن سے جہاں زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہوا ہے وہیں ٹماٹروں کی کاشتکاری کرنے والے کسان بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، غازی پور منڈی میں ٹماٹروں کا کوئی خریدار نہیں سینکڑوں ٹن ٹماٹر زمین پر پھینک دیے گئے ہیں۔

ghazipur-mandi-farmers-dump-tomato-on-the-streets

نئی دہلی: لاک ڈاؤن کی صورتحال نے ٹماٹر کے کاشتکاروں کو بھی بہت نقصان پہنچایا ہے، صرف چند ہفتوں کے دوران ٹماٹر کی فصل کے نرخ تیزی سے نیچے آئی ہیں جسے اب کوئی کوڑیوں کے دام بھی لینے کو تیار نہیں ہے۔

ویڈیو

دہلی کے غازی پور منڈی میں ٹماٹروں کا کوئی خریدار نہیں رہا۔ غازی پور منڈی میں ایک روپے کلو ٹماٹر فروخت ہوئے۔ جس سے پریشان ہو کر کاشتکاروں نے ٹماٹروں کو یوں ہی ٹرکوں سے زمین پر پھینک دیا۔

سرحدوں کی بندش سے تجارتی معطلی کے باعث کاشتکار خسارے کا سودا کرنے پر مجبور ہیں۔ ان کاشتکاروں کی کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ وہ اپنی فصلوں کو برباد کرنے پر مجبور ہیں۔ حکومت ان کے لیے کوئی اسکیم نہیں بنا رہی ہے اور نہ ہی ان کی کاشت کو اچھی قیمتوں پر خریدا جا رہا ہے۔ تاہم موجودہ صورتحال سے کاشتکار بہت مایوس بہت ہیں اوار اپنی فصل پر ہل چلارہے ہیں۔ کاشتکاروں کے مطابق موجودہ حالات نے نہ صرف ٹماٹر کی فصل مٹی میں ملادی ہے بلکہ آئندہ سیزن کیلئے دیگر فصلوں کا مستقبل بھی انتہائی غیر یقینی ہوگیا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.