مغربی بنگال میں ان دنوں اسمبلی انتخابات2021 کی گہماگہمی اور کورونا وائرس کی دوسری لہر دونوں ہی سرخیوں میں ہیں۔
تاہم اس دوران دارالحکومت کولکاتا سے متصل ضلع جنوبی 24 پرگنہ کے میٹیا برج کے ٹکڑا پٹی کے تاجروں کو کاروبار کے اچھے دن کا انتظار ہے۔
میٹیا برج کے ٹکڑا پٹی بنگال میں پکڑوں کا سب سے بڑا تجارتی مرکز ہے۔ یہاں نہ صرف بنگال سے بلکہ بہار، جھاڑکھنڈ، اترپردیش اور پڑوسی ریاست اڈیشہ کے تاجر کاروبار کے مقصد سے آتے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے میٹیا برج کے ٹکڑا پٹی کا دورہ کیا اور تاجروں سے بات چیت کی اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔
ٹکڑا پٹی کے تاجروں کا کہنا ہے کہ حالات بہت اچھے نہیں ہیں۔ دوبارہ لاک ڈاؤن کی افواہوں نے سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ مستقبل میں کیا ہو گا۔'
انہوں نے کہا کہ اللہ پر بھروسہ ہے اور ہر مشکل کا حل ہے۔ ہم روزانہ اللہ کا نام لے کر گھر سے نکلتے ہیں اور کاروبار کرکے ہی گھر کو لوٹتے ہیں'۔
ٹکڑا پٹی کے تاجروں کا کہنا ہے کہ اتنا ضرور ہے کہ گذشتہ برس لاک ڈاؤن کے مقابلے اس مرتبہ حالات بہتر ہی۔ یہ اللہ کی مہربانی ہے۔ اس سے زیادہ ہم تو کچھ کہہ بھی نہیں سکتے ہیں'۔
انہوں نے کہاکہ اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ جلد سے جلد حالات معمول پر لوٹ آئے اور سبھی کی پریشانیاں دور ہو جائے۔'
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے سبب حالات سنگین ہو چکے ہیں۔ یومیہ 15 ہزار کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تصدیق ہورہی ہے۔
بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد سات لاکھ 43 ہزار تک پہنچ چکی ہے، جبکہ اس بیماری سے اب تک گیارہ ہزار سے زائد لوگوں کی کی موت ہوچکی ہے۔'