ممبئی: غیر ملکی زر مبادلہ اثاثے کے پانچ ارب ڈالر سے زیادہ بڑھنے سے 09 اکتوبرکو ختم ہفتہ میں ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخیرے پہلی مرتبہ 550 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیے۔
ریزروبینک کے ذریعہ آج جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 09 اکتوبر کو ختم ہفتہ میں ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخیرے 5.87 ارب ڈالر بڑھ کر 551.51 ارب ڈالر پر پہنچ گیے۔ یہ مسلسل دوسراہفتہ ہے جب اس میں اضافہ ہواہے۔ اس سے قبل 02 اکتوبر کو ختم ہفتہ میں یہ 3.62 ارب ڈالر بڑھ کر 545.64 ارب ڈالر پر رہا تھا۔
سنٹرل بینک نے بتایا کہ 09 اکتوبر کو اختتام پذیر ہفتہ میں بیرونی زرمبادلہ کے ذخیرے کا سب سے بڑا جزو بیرونی زرمبادلہ اثاثے 5.74 ارب ڈالر کے اضافہ کے ساتھ 508.78 ارب ڈالر پر پہنچ گئے۔سونے کے ذخائر بھی 11.3 کروڑ ڈالر بڑھ کر 36.6 ارب ڈالر ہوگیے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ پاس ریزرو فنڈ 1.3کروڑ ڈالر بڑھ کر 4.64 ارب ڈالر پر اور خصوصی ڈرائنگ رائٹس 40لاکھ ڈالر کے اضافہ کے ساتھ 1.48 ارب ڈالر پررہا۔