ETV Bharat / business

غیرملکی ذخائر 605 ارب ڈالر پہنچ گیا

author img

By

Published : Jun 11, 2021, 7:13 PM IST

بھارت 600 ارب ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ حاصل کرنے والا پانچواں ملک بن گیا ہے۔ اس سلسلے میں ہم تھوڑے سے فرق سے روس سے پیچھے ہیں۔ روس کے پاس 605.20 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر ہیں۔

Forex reserves cross record $600 billion

ممبئی: بھارت 600 ارب ڈالر زرمبادلہ کے ذخائر رکھنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔

ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے آج جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 4 جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 6.84 ارب ڈالر کے اضافے کے بعد 605.01 ارب ڈالر ہوگیا۔ 28 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے شروع میں یہ 5.27 ارب ڈالر کے اضافے کے ساتھ 598.16 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر تھا۔ یہ مسلسل نواں ہفتہ ہے کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔

بھارت 600 ارب ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ حاصل کرنے والا پانچواں ملک بن گیا ہے۔ اس سلسلے میں ہم تھوڑے سے فرق سے روس سے پیچھے ہیں۔ روس کے پاس 605.20 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر ہیں۔ چین 3،330 بلین ڈالر کے ساتھ اس فہرست میں سرفہرست ہے۔ جاپان 1،378 بلین ڈالر کے ساتھ دوسرے اور سوئٹزرلینڈ 1،070 بلین ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.