ETV Bharat / business

والمارٹ انڈیا خرید کر فلپ کارٹ نے متعارف کیا 'فلپ کارٹ ہول سیل' - flipkart acquires walmart india news in urdu

والمارٹ انڈیا ملک میں 'بیسٹ پرائز' کے نام سے تھوک دکانیں چلاتا ہے۔ اس وقت اس کے ملک بھر میں 28 اسٹورز ہیں۔

Flipkart acquires Walmart India, launches Flipkart Wholesale

author img

By

Published : Jul 23, 2020, 5:24 PM IST

نئی دہلی / بنگلورو: فلپ کارٹ گروپ نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ وہ ملک کے ہوسیل بازار میں انٹری کے لیے 650 ارب ڈالر کے ساتھ نئے ڈیجیٹل بازار' فلپ کارٹ ہو سیل' کا اعلان کیا ہے۔ مزید کمپنی نے والمارٹ انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ کی 100 فیصد حصہ داری بھی خریدی ہے۔

والمارٹ انڈیا ملک میں 'بیسٹ پرائز' کے نام سے تھوک دکانیں چلاتا ہے۔ اس وقت اس کے ملک بھر میں 28 اسٹورز ہیں۔

فلپ کارٹ کی جانب سے ہوسیل بازار میں داخل ہونے کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب کمپنی نے حال ہی میں والمارٹ کے زیرقیادت سرمایہ کاروں کے ایک گروپ سے 1.2 ارب اکٹھا کیا ہے۔

حالانکہ فلپ کارٹ نے والمارٹ انڈیا کے حصول کے معاہدے کی قیمت کا انکشاف نہیں کیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ والمارٹ انڈیا پوری دنیا میں خوردہ تجارتی کمپنیوں میں سے ایک والمارٹ کا مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ ہے۔

وہیں فلپ کارٹ میں 77 فیصد حصصے دار خریدنے کے لیے والمارٹ نے سنہ 2018 میں 16 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی۔ کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ' فلپ کارٹ ہوسیل' ایک بی 2بی ( کمپنیوں کے درمیان آپس میں تجارت) ڈیجیٹل بازار ہوگا'۔

فلپ کارٹ اگست میں اس کی کارروائی شروع کرے گا۔ کمپنی نے کہا کہ وہ ملک کی خوردہ مارکیٹ کی زندگی کو برقرار رکھنے اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایم ایس ایم ایز) کی ضروریات کو پورا کرنے پر توجہ دے گی۔ یہ کمپنی چھوٹے کاروباری شعبے کو مناسب قیمتوں پر وسیع پیمانے پر مصنوعات میں سے انتخاب کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

فلپ کارٹ ہول سیل کی سربراہی کمپنی کے ایک سینئر ملازم آدرش مینن کریں گے۔ اسی وقت والمارٹ انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سمیر اگروال مدت مکمل ہونے تک اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ اس کے بعد اسے خود والمارٹ میں ہی کچھ اور ذمہ داری دی جائے گی۔ اسی کے ساتھ والمارٹ انڈیا کے تقریبا 3500 دیگر ملازمین بھی فلپ کارٹ میں شامل ہوں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ' یہ گروسری اسٹور ہوں یا ملبوسات، یہ ساری مصنوعات اپنی جگہ پر ہوں گی اور صارفین کو پرکشش منصوبوں اور مراعات کے ساتھ وسیع پیمانے پر انتخاب کرنے کا موقع ملے گا۔ یہ سامان بھی صارفین کو فراہم کریں۔ ایک قابل اعتماد نیٹ ورک کے ذریعے کیا جائے گا جس سے مارجن میں اضافہ ہوگا۔'

والمارٹ کی 'بیسٹ پرائیز' سے ابھی تقریبا 15 لاکھ افراد جوڑے ہیں۔ اس میں کرانہ اور دیگر ایم ایس ایم ایز شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گروسری اور ایم ایس ایم ای کے لیے مزید مصنوعات کی فراہمی کے لیے بڑے بھارتی برانڈز، مقامی صنعت کاروں اور فروشوں نے فلپ کارٹ ہول سیل کے ساتھ شراکت کی ہے۔

فلپ کارٹ کے سی ای او کلیان کرشنامورتی نے کہا کہ والمارٹ انڈیا کے حصول سے فلپ کارٹ کو ہول سیل کاروبار میں فائدہ ہوگا۔ یہ گروسری اور ایم ایس ایم ایز کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہماری پوزیشن کو مستحکم کرے گا'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.