ETV Bharat / business

عالمی مانگ سے بھارتی برآمد میں اضافہ: فیو

فیو کے صدر نے کہا کہ غیر ملکی تجارت کے شعبہ میں غیریقینی صورتحال کو حکومت کو فوری طورپر دور کرنا چاہیے۔ اس عمل کو آسان بنانے اور ٹیکس سے متعلق سہولیات کو ختم کرنا چاہیے۔

federation of indian export organisations statement on up indian exports

author img

By

Published : Jun 2, 2021, 7:18 PM IST

نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں مانگ آنے سے بھارتی برآمد میں اضافہ ہوا ہے لیکن اسے قائم رکھنے کے لیے حکومت کے تعاون کی ضرورت ہے۔

فیڈریشن آف انڈین ایکسپورٹرز آرگنائزیشن' فیو' کے صدر شرکمار صراف نے بدھ کو جاری مئی 2021 کے غیرملکی تجارتی اعدادو شمار پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ مسلسل تیسرے مہینے بھارتی برآمد میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ یہ اشارہ ہے کہ عالمی معیشت میں بہتری ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی معیشت کو اس کا فائدہ اٹھانے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں صنعتی سرگرمیوں کو پھر سے تیز رفتار دینے کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے حکومت کو اپنا مکمل تعاون دینا چاہیے۔

مسٹر صراف نے کہاکہ مزدوری پر مبنی صنعتوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ تیار کھانا، ملبوسات، چمڑے کی صنعت، جواہرات اور زیورات، کپاس، دھاگا، سمندری غذائی مصنوعات، قالین، دستکار ی اور انجینئرنگ کی مصنوعات مستقبل کی برآمدات کو رفتار دے سکتی ہیں۔

فیو کے صدر نے کہاکہ غیر ملکی تجارت کے شعبہ میں غیریقینی صورتحال کو حکومت کو فوری طورپر دور کرنا چاہیے۔ اس عمل کو آسان بنانے اور ٹیکس سے متعلق سہولیات کو ختم کرنا چاہیے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.