نئی دہلی: فیڈرل بینک نے عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران روزگار سے محروم ہونے والے لوگوں کی مدد کےلیے ایک خصوصی قدم اٹھایا ہے۔ بینک نے ایسے 400 افراد کو کیرالہ میں اپنی شاخوں میں 18000 روپے ماہانہ تنخواہ پر عارضی ملازمت فراہم کی ہے۔'
فیڈرل بینک کے چیف ہیومن ریسورس آفیسر اجیت کمار کے کے نے بتایا کہ ان لوگوں کو 'کوووڈ وارڈن' کا عہدہ دیا گیا ہے۔ ان کا کام برانچوں میں آنے والے ہجوم کو سنبھالنا اور ان کو ماسک اور سینیٹائزر فراہم کرنا ہے'۔
کے کے نے بتایا کہ مذکورہ پروجیکٹ کو کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کے تحت اگست 2020 میں شروع کیا گیا تھا۔ جو اب بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عارضی ملازمت ہے نہ کہ کل وقتی ملازمت۔'
- مزید پڑھیں: 'حکومت ای کامرس کاروبار کو' معاشی دہشت گردی' سے آزاد کرے'
- مالیا، نیرو مودی اور چوکسی کے ضبط شدہ 9371.17کروڑ روپے بنکوں کو ٹرانسفر
- 'مالی برس 22 میں بھارت کی جی ڈی پی 9.6 فیصد کی شرح سے ترقی کرنے کی امید'
انہوں نے کہا کہ بینک ان لوگوں کو ماہانہ 18 ہزار روپے تنخواہ دے رہی ہے۔ گذشتہ 10 مہینوں میں ان افراد کی تنخواہ پر چھ کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔'