ETV Bharat / business

فروری میں صنعتی پیداورا کی شرح نمو 5.5 فیصد

منگل کو جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ برس فروری کے مہینے میں آٹھ بنیادی صنعتوں۔ کوئلہ، خام تیل، قدرتی گیس، ریفائنری کی مصنوعات، کھاد، اسٹیل، سیمنٹ اور بجلی میں 2.2 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Factory output expands 5.5% in February
علامتی تصویر
author img

By

Published : Mar 31, 2020, 10:00 PM IST

فروری میں ملک کی آٹھ بنیادی صنعتوں کی شرح نمو 5.5 فیصد درج کی گئی جو 11 ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔ خصوصاً کوئلہ، ریفائنری کی مصنوعات اور بجلی کی پیداوار میں اضافے درج کی گئی۔

منگل کو جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ برس فروری کے مہینے میں آٹھ بنیادی صنعتوں۔ کوئلہ، خام تیل، قدرتی گیس، ریفائنری کی مصنوعات، کھاد، اسٹیل، سیمنٹ اور بجلی میں 2.2 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا تاہم رواں برس فروی میں صنعتی پیداوار کی شرح نمو 5.5 فیصد درج کی گئی ہے۔

اس سے قبل مارچ 2019 میں، تمام آٹھ صنعتوں کی شرح نمو 5.8 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس برس جنوری میں اس کی شرح 1.4 فیصد رہی۔

کوئلہ، ریفائنری مصنوعات اور بجلی میں بالترتیب 10.3 فیصد، 7.4 فیصد اور 11 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم، خام تیل، قدرتی گیس اور اسٹیل کے شعبوں میں پیداوار میں کمی آئی۔

کھاد اور سیمنٹ کی پیداوار میں بالترتیب 2.9 فیصد اور 8.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آٹھ بنیادی صنعتوں کی شرح نمو اپریل ۔ فروری 2019۔20 کے دوران ایک فیصد پر آگئی تھی جبکہ اس سے ایک برس قبل اسی مدت میں 4.2 فیصد تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.