ETV Bharat / business

سرمایہ کاروں کور راغب کرنے کی کوشش خوش آئند قدم

ہماچل پردیش کے مشہور شہر دھرم شالہ میں واقع عالمی سرمایہ کاری اجلاس 2019 سے وزیر اعظم مودی کا خطاب۔

سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی کوشش خوش آئند قدم
author img

By

Published : Nov 8, 2019, 12:01 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ ہر ریاست تجارت اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے مقابلہ کر رہی ہے۔ انہوں نے حزب اختلاف کے اس موقف کی بھی تردید کی کہ بھارتی کی معیشت کی حالت بہتر نہیں ہے۔

سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی کوشش خوش آئند قدم

ہماچل پردیش کے پہلے دو روزہ عالمی انویسٹرس سمٹ کے تقریب میں سرمایہ کاروں کو مخاطب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا' پہلے اس قسم کے سمٹ ملک کے چند شہروں میں ہوا کرتی تھی۔ اب وقت بدل گیا ہے۔ ہر ریاست تجارت اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے کوشاں ہے'۔

اپنے آدھے گھنٹے کی تقریر میں وزیر اعظم نے کہا'ریاستوں کے مابین ایک مثبت مقابلہ دیکھا جاسکتا ہے۔ حکومتیں پہل کر رہی ہیں اور غیر ضروری نظام کو ختم کر رہی ہیں۔ اس قسم کے مسابقت سے ہماری صنعتوں کو عالمی سطح پر آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔

وزیر اعظم مودی نے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے والی پالیسیوں کے لیے ریاستی وزیر اعلی جیرام ٹھاکر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آسانی سے کاروبار کرنے والے ممالک کی فہرست میں بھارت کی لمبی چھلانگ صرف اعداد و شمار کی تبدیلی نہیں ہے بلکہ یہ ایک انقلاب کی طرح ہے۔'

انہوں نے کہا 'یہ بھارت میں صنعت کے لیے ایک بہت بڑا انقلاب ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہماری حکومت ایسے فیصلے لے رہی ہے جس سے صنعتی نچلی سطح کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔ ہم اسے مزید بہتر بنانے کے لیے ہر برس بہتر اقدامات اٹھا رہے ہیں'۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز بہت سے قومی اور بین الاقوامی کاروباری نمائندے اس سمٹ میں شرکت کے لیے دھرم شالہ پہنچ گئے ہیں۔ مرکزی وزیر امیت شاہ ، نتن گڈکری ، پیوش گوئل ، پرہلاد پٹیل اور انوراگ ٹھاکر سمیت دیگر صنعتی اور غیر ملکی سرمایہ کار اس کانفرنس میں شریک ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.