ETV Bharat / business

سورت میں بین الاقوامی تجارتی مرکز کا قیام - surat new experiment to start an-international business

بھارتی محکمہ ڈاک نے سورت میں بین الاقوامی تجارتی مرکزقائم کیا ہے تاکہ جولری ایکسپوٹرز کو سہولت میسر ہو سکے۔

surat: international business center from the post department
سورت میں بین الاقوامی تجارتی مرکز قائم
author img

By

Published : Nov 3, 2021, 7:17 PM IST

بھارتی ڈاک محکمہ نے ہیرے اور زیورات کے کاروبار کے مرکزی شہر سورت میں بین الاقوامی تجارتی مرکز (بزنیس سینٹر) افتتاح کیا ہے، تاکہ سورت کے جولری تاجروں کو آرڈر کا مال بیرون ملک پہنچانے میں آسانی ہو۔

ایک سرکاری اشتہار کے مطابق سورت شہر میں بھارتی ڈاک محکمہ کے اس بین الاقوامی بزنیس سینٹر کا افتتاح رکن پارلیمنٹ سی آر پاٹل نے کیا۔

تقریب میں وزیر مملکت برائے مواصلات دیوو سنگھ جی چوہان، وزیر مملکت برائے ریلوے و پارچہ گجرات سرکل کے ہیڈ پوسٹ ماسٹر جنرل بی پی سارنگی اور جنوبی گجرات کی پوسٹ ماسٹر جنرل سچیتا جوشی بھی موجود تھیں۔

surat new experiment to start an-international business
سورت میں بین الاقوامی تجارتی مرکز قائم

اس بین الاقوامی بزنس سینٹر میں محکمہ ڈاک صارفین کو پیکیجنگ، بکنگ، گاہک دستاویزات کو تیار کروانے سمیت مختلف قسم کی خدمات کے لیے اپنے ملازمین کی تقرری کرے گا۔

اشتہار کے مطابق محکمہ ڈاک یہ سہولت بیرونی ممالک میں تجارتی سامان کی ڈیلیوری کے لیے تاجروں کو ایک مقام پر تمام وسائل و سہولیات فراہم کرے گا۔

اشتہار کے مطابق اس سے سورت کے جولری تاجروں کو بیرونی ممالک سے ملنے والے جولری کے آرڈر کی ڈاک کے ذریعہ ڈیلیوری کرنے میں آسانی ہوگی۔ ان کے درآمدات کے کاروبار میں نجی کوریئر کی خدمات سے کم خرچ پر مال پہنچے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.