ETV Bharat / business

مالیا، نیرو مودی اور چوکسی کے ضبط شدہ 9371.17کروڑ روپے بنکوں کو ٹرانسفر

ای ڈی کے مطابق ان لوگوں کی 18,170.02کروڑ روپے کی املاک ضبط کی گئی تھی جس میں سے 9,371.17کروڑ روپے کی املاک بینکوں اور مرکزی حکومت کو منتقل کردی گئی ہیں۔

ed-transfers-rs-9371-dot-17-cr-assets-seized-in-mallya-nirav-choksi-cases-to-psbs-centre
مالیا، نیرو مودی اور چوکسی کے ضبط شدہ 9371.17کروڑ روپے بنکوں کو ٹرانسفر
author img

By

Published : Jun 23, 2021, 3:53 PM IST

Updated : Jun 23, 2021, 5:45 PM IST

نئی دہلی: سرکاری بنیکوں سے اربوں روپے کے قرض لیکر مفرور کاروباری وجے مالیا، نیرو مودی اور میہول چوکسی (Nirav Modi, Mallya and Choksi) کے ملک و بیرون ملک میں ضبط 18170.02کروڑ روپے اور کے املاک میں سے 9317.17کرور روپے بینکوں اور حکومت کو منتقل کردیے گئے ہیں۔

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے آج یہ اطلاع دیتے ہوئے کہاکہ ان ملزمین کی ضبط کی گئی املاک کا ایک حصہ بینکوں اور مرکزی حکومت کو منتقل کردیا گیا ہے۔ ای ڈی کے مطابق ان لوگوں کی 18,170.02کروڑ روپے کی املاک ضبط کی گئی تھی جس میں سے 9,371.17کروڑ روپے کی املاک بینکوں اور مرکزی حکومت کو منتقل کردی گئی ہیں۔

مرکزی ایجنسی نے کہاکہ وجے مالیا، نیرو مودی اور میہول چوکسی کے معاملے میں منی لانڈرنگ قانون پی ایم ایل اے کے تحت 18,170.02کروڑ روپے کی املاک ضبط کی گئی تھی جو بینکوں کے مجموعی بقایہ کے 80.45 فیصد کے برابر ہے۔ بینکوں کو ہوئے نقصان کی تلافی کے مقصد سے یہ رقم منتقل کی گئی ہے۔

ای ڈی کے مطابق وجے مالیا، نیرو مودی اور میہول چوکسی نے اپنی اپنی کمپنیوں کے ذریعہ پیسوں کی ہیراپھیری کی جس سے بینکوں کو 22,585.83کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ ای ڈی نے ان ملزمین کی 18,170.02کروڑ روپے کی املاک ضبط کی جس میں سے 969کروڑ روپے کی املاک بیرو ن ملک تھی۔
یو این آئی

Last Updated : Jun 23, 2021, 5:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.